ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ہم واضح کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے عوام مزید کسی دھوکے، تاخیری حربے یا سیاسی مفادات کی سیاست کو قبول نہیں کریں گے۔ حقوق دینے کے نام پر محض وعدے نہیں بلکہ عملی اقدامات درکار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان مجلس وحدت المسلمین گلگت بلتستان محمّد الیاس صدیقی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جی بی میں  عوامی حقوق کا مسئلہ سنگین صورت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ عوامی و سماجی مطالبات کے ساتھ ہاتھ ہوا، پولیس جوانوں کے احتجاج کے ساتھ ہاتھ ہوا، اساتذہ کے جائز مطالبات کے ساتھ ہاتھ ہوا، منرل ایسوسی ایشن کے ساتھ ہاتھ ہوا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کئی ماہ سے لاکھوں روپے خرچ کر کے پورا سیزن داؤ پر لگا کر اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والے چائنہ بارڈر پر کام کرنے والے تاجروں کے ساتھ بھی ہاتھ ہوا ہے۔ اب اطلاعات یہ ہیں کہ آنے والے سیزن میں ٹیکنوکریٹ، معاون، مشیر اور خواتین کی ریزرو نشستوں کے نام پر بھی ایک اور ہاتھ ہونے جا رہا ہے۔ ہم واضح کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے عوام مزید کسی دھوکے، تاخیری حربے یا سیاسی مفادات کی سیاست کو قبول نہیں کریں گے۔ حقوق دینے کے نام پر محض وعدے نہیں بلکہ عملی اقدامات درکار ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان

پڑھیں:

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے

سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔

دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران