گلستان جوہر سے ملنے والی تشدد زدہ لاش کی شناخت ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
علامتی تصویر۔
کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر بلاک ون میں عمارت کے قریب سے ملنے والی تشدد زدہ لاش کی شناخت ہوگئی۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا کہ لاش مزمل شاہ نامی شخص کی ہے، مقتول مبینہ طور پر چوری کیلئے باڑے میں داخل ہوا۔ باڑے کے مالک نے ملازمین کے ہمراہ پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق تشدد میں ملوث باڑے کے مالک اور تین ملازمین کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوع کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق تشدد کے بعد ملزمان نے مقتول کے بھائی کو فون پر واقعہ کے بارے میں بتایا، ملزما ن نے مزمل کی حالت تشویشناک ہونے پر عمارت کے قریب پھینک دیا۔
پولیس کے مطابق فوٹیج میں مقتول کو پھینکنے کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پولیس کے مطابق
پڑھیں:
گلگت بلتستان کو بھی آئینی وبنیادی حقوق ملنے چاہئیں ، سعد رفیق
سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2026ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیح ہے اور انہیں ملک کے دیگر صوبوں کی طرح مکمل آئینی اور بنیادی حقوق ملنے چاہئیں۔(جاری ہے)
جی بی ای-8 سکردو-2 میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار حاجی اکبر تابان کی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آ کر عوام کی محرومیاں ختم کرے گی اور گلگت بلتستان کے حقوق کیلئے پارلیمنٹ میں مؤثر آواز اٹھائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور خطے میں بجلی کے نئے منصوبے متعارف کرائے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، پاکستان کے قیام کا جو مقصد تھا، اسے پورا کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، پاکستان مسلم دنیا کی واحد ایٹمی قوت ہے اور بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز کو ہمیشہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست الزام تراشی نہیں بلکہ دلیل، خدمت اور عوامی ترقی کی سیاست ہے۔