غزہ میں اسرائیلی خلاف ورزیاں ختم ہونی چاہئیں، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن:وزیرِاعظم شہباز شریف نے غزہ میں پائیدار امن کو عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری قرار دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ فلسطینی عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کے جائز حقوق دیے جائیں اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ فوری طور پر روکا جائے۔
غزہ بورڈ آف پیس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں مستقل امن کا قیام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور اس مقصد کے لیے تمام فریقین کو سنجیدگی سے اقدامات کرنا ہوں گے، آزاد اور خودمختار فلسطین ریاست کا قیام ہی خطے میں دیرپا استحکام کی ضمانت بن سکتا ہے۔
وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی تنازعات کے حل میں ان کی بروقت سفارتی کوششیں قابلِ تحسین ہیں، ٹرمپ کی مداخلت سے پاک بھارت کشیدگی میں کمی آئی اور ممکنہ جنگ ٹل گئی جس سے کروڑوں جانیں محفوظ رہیں، اگر یہی جذبہ عالمی تنازعات کے حل میں جاری رہا تو دنیا میں امن کے امکانات مزید روشن ہو سکتے ہیں۔
اپنے خطاب میں شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں جاری صورتحال صرف علاقائی مسئلہ نہیں بلکہ ایک عالمی انسانی چیلنج ہے، جس کے حل کے لیے سنجیدہ اور مربوط حکمت عملی درکار ہے،جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزیاں نہ صرف اعتماد کو مجروح کرتی ہیں بلکہ امن عمل کو بھی نقصان پہنچاتی ہیں، اس لیے فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج کا دن مشرقِ وسطیٰ کی تاریخ میں اہم سنگِ میل ثابت ہو سکتا ہے اگر عالمی قیادت متحد ہو کر عملی اقدامات کرے، موجودہ سفارتی کوششیں خطے میں امن، استحکام اور ترقی کی نئی راہیں کھولیں گی اور یہ پیش رفت عالمی تاریخ میں ایک مثبت مثال کے طور پر یاد رکھی جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایران-امریکا مجوزہ معاہدہ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی
ایران کی جانب سے امریکا کے ساتھ مجوزہ معاہدے پر نظرثانی کی رپورٹس کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت گر گئی ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی نے بتایا کہ ایران کی جانب سے امریکی مجوزہ معاہدے کا جائزہ لینے کی ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہوگئی ہیں جو پہلے سیشن میں بلند ہوگئی تھیں۔
عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 0.69 ڈالر یا 0.7 فیصد کمی کے ساتھ 94.29 ڈالر فی بیرل اور ویسٹ ٹیکساس کی قیمت 0.82 ڈالر یا 0.9 فیصد کمی کے بعد 91.34 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔
گزشتہ کے اواخر میں امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی امیدوں کی توقعات پر تیل کی قیمت 16 فیصد سے زیادہ کمی آئی تھی لیکن گزشتہ روز برینٹ اور ویسٹ ٹیکساس کی قیمتوں میں بالترتیب 3 اور 5 فیصد اضافہ ہوگیا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان میں کہا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور اگلے ہفتے کے بعد جنگ بندی میں توسیع اور آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے معاہدہ ہوسکتا ہے۔
ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ عارضی امریکا تجاویز پر تاحال ایران کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے تاہم جائزہ لیا جا رہا ہے۔
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت کی رپورٹس کے باوجود آبنائے ہرمز سے تیل کی سپلائی بدستور محدود ہے اور ماہرین نے تیل کے سرمایہ کاروں کے لیے یہ خطرناک قرار دیا ہے۔