Jasarat News:
2026-07-24@01:11:26 GMT

TCLکا رمضان المبارک میں خصوصی ڈسکائونٹس کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور (کامرس ڈیسک) پاکستان کے معروف کنزیومر الیکٹرانکس برانڈ،ٹی سی ایل کی جانب سے رمضان المبارک کے موقع پر خصوصی ڈسکاؤنٹس کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے تحت صارفین ٹی سی ایل کی جدید مصنوعات پر 12 فیصد تک رعایت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اس محدود مدت کی رمضان پیشکش کے تحت صارفین ٹی سی ایل کے جدید ٹی ویز،ایئر کنڈیشنرز،اوردیگراسمارٹ ہوم اپلائنسزپر پرکشش ڈسکاؤنٹس سے مستفید ہو سکتے ہیں، جس سے جدید اور معیاری ٹیکنالوجی اس بابرکت مہینے میں مزید قابلِ رسائی بن گئی ہے۔ یہ خصوصی رمضان ڈسکاؤنٹس ٹی سی ایل کے نمایاں آن لائن ریٹیل پلیٹ فارمز پر دستیاب ہیں، جن میں دراز اور ٹی سی ایل کی آفیشل ویب سائٹ شامل ہیں، جبکہ الفا مال پر ٹی سی ایل کے فلیگ شپ اسٹور کے ذریعے خریداری کرنے وا لے صارفین ڈسکاؤنٹ کے ساتھ ساتھ آسان ماہانہ اقساط کی سہولت سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اس بارے میں بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر مارکیٹنگ ٹی سی ایل مشرق وسطی و افریقہ ماجد خان نیازی کا کہنا تھا کہ اس خصوصی رمضان آفر کے ذریعے ٹی سی ایل کا مقصد پاکستان بھر کے صارفین کے لیے جدید اور قابلِ اعتماد ٹیکنالوجی کو مزید قابلِ رسائی بنانا ہے، تاکہ صارفین بہترین ویلیو کے ساتھ تفریح اور روزمرہ سہولتوں سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔ ٹی سی ایل جدید ٹیکنالوجی اور صارفین پر مرکوز حکمتِ عملی کے ذریعے پاکستان میں اپنی موجودگی کو مزید مضبوط بنا رہا ہے۔ ہوم انٹرٹینمنٹ اور اپلائنسز پر مشتمل مضبوط پروڈکٹ پورٹ فولیو کے ساتھ، ٹی سی ایل پاکستانی صارفین کو معیار، جدت اور سہولت فراہم کرنے کے عزم پر قائم ہے۔

کامرس ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹی سی ایل

پڑھیں:

فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا

فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔

فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔

رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔

ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ