data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ نے قتل کے ایک مقدمے میں ملزم ارشد عرف بلو کی عمر قید کی سزا کم کرکے 15 سال کر دی ہے اور پولیس دستاویزات کے لیے رہنما اصول بھی طے کر دیئے ہیں۔جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل عدالت عظمیٰ کے 3 رکنی بینچ نے قتل کیس میں فیصلہ سنایا، جسے جسٹس ہاشم کاکڑ نے تحریر کیا تھا۔عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ اسلام میں کسی شخص کے قبولِ اسلام کی بنیاد پر اس کی حیثیت یا وقار میں کوئی فرق نہیں پڑتا، کسی بھی شخص کو تبدیلی مذہب کی بنیاد پر نیا یا الگ ظاہر کرنا غیر قانونی ہے، انسانی وقار کوئی رعایت نہیں بلکہ ہر فرد کا بنیادی حق ہے۔عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ بھنگی، چوڑا اور مسلی جیسے الفاظ ذات کی پہچان نہیں بلکہ تضحیک کے لیے استعمال ہوتے ہیں، یہ دیکھ کر دکھ ہوتا ہے کہ معاشرہ انسان کی عزت اس کے وقار کے بجائے اس کے پیشے کی نوعیت سے طے کرتا ہے۔عدالت عظمیٰ نے قرار دیا ہے کہ شہریوں کو رہنے کے قابل بنانے والوں کو گندا اور کم تر سمجھنا
ایک اخلاقی ناکامی ہے، قانون اور معاشرے کی نظر میں ہر شخص وقار، عزت اور برابری کا حقدار ہے چاہے اس کا پیشہ کچھ بھی ہو، پولیس ریکارڈ میں ذات پات کے سابقے یا لاحقے لگانا آئین پاکستان کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے۔فیصلے میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 25 تمام شہریوں کو قانون کے سامنے برابری اور تحفظ کی ضمانت دیتا ہے جبکہ آرٹیکل 26 مذہب، نسل، ذات یا جنس کی بنیاد پر کسی بھی قسم کے امتیاز کو روکتا ہے۔عدالت عظمیٰ نے تمام صوبوں کے آئی جیز اور اسلام آباد پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ایف آئی آر، گرفتاری کی یادداشت، برآمدگی رپورٹ اور چالان میں کسی کی ذات، برادری، قبائلی شناخت یا تبدیلی مذہب کا ذکر نہ کیا جائے، پولیس ریکارڈ میں کسی کی تبدیلی مذہب کی حیثیت یا تضحیک آمیز الفاظ کا استعمال ممنوع ہوگا، ذات کا ذکر صرف اسی صورت میں کیا جا سکے گا جب تفتیشی افسر کے پاس اس کی تحریری اور ٹھوس وجوہات موجود ہوں۔مقدمے کے مطابق پولیس نے ایف آئی آر میں مدعی جہانگیر کے نام کے ساتھ نومسلم شیخ کا لفظ استعمال کیا تھا، جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ ملزم ارشد عرف بلو نے اکتوبر 2004 میں محمد طفیل کو قتل کیا تھا، جس مقدمے میں ٹرائل کورٹ نے سزائے موت سنائی تھی، جسے لاہور ہائیکورٹ نے عمر قید میں تبدیل کر دیا تھا، عدالت عظمیٰ نے جائے وقوع پر ہاتھا پائی اور مقتول کے جسم کے غیر اہم حصے پر ایک فائر کو رعایت کی بنیاد قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا کم کرکے 15 سال کر دی۔عدالت نے اپنے فیصلے میں اس امر پر زور دیا کہ آئین اور قانون کے تحت ہر شہری کو مساوی حقوق حاصل ہیں اور کسی بھی قسم کا امتیازی سلوک ناقابل قبول ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عدالت عظمی کی بنیاد

پڑھیں:

بابوسر ٹاپ 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند

مقامی انتظامیہ کے مطابق بابوسر ٹاپ اور گرد و نواح میں دو طرفہ سڑک کی بحالی اور صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ سڑک کی مکمل بحالی اور محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے کے پیشِ نظر روڈ کو 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بابوسر ٹاپ روڈ 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق بابوسر ٹاپ اور گرد و نواح میں دو طرفہ سڑک کی بحالی اور صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ سڑک کی مکمل بحالی اور محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے کے پیشِ نظر روڈ کو 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور پولیس و ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ مزید معلومات اور تازہ ترین صورتحال سے آگاہی کے لیے ڈپٹی کمشنر دیامر آفس 05812920055 دیامر پولیس کنٹرول روم 05812930037 پولیس ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • بابوسر ٹاپ 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
  • پنکی ڈرگ والی پر ڈرامہ بنانےکا اعلان کیا گیا، اس موضوع پر فلم بننی چاہیے تھی، عظمیٰ بخاری
  • جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن مقرر
  • وفاقی آئینی عدالت نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دے دی
  • اے این ایف کے بیانات پر لوگوں کو پھانسی پر لٹکاتے اور عمر قید سناتے ہیں،خداکا خوف کریں،جسٹس اشتیاق ابراہیم اے این ایف پر برہم 
  • وفاقی آئینی عدالت: پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار
  • میاں بیوی کو تین سالہ بچی سمیت اٹھانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کرنے کی درخواست ، لاہور ہائیکورٹ کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت
  • اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا
  • زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے سپریم کورٹ کا بڑا انتظامی فیصلہ
  • سارا انعام قتل کیس: شاہنواز امیر کی اپیلوں پر سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی