جماعت اسلامی سندھ کا گیس سلنڈر دھماکے پراظہارافسوس
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمدیوسف نے سولجرز بازار میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں عمارت منہدم ہونے سے16سے زاید قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زوردیا ہے کہ واقعے کی غیرجاندارانہ و فوری تحقیقات کرکے اصل حقائق سے قوم کو آگاہ اورجوبھی اس کا ذمے دار ہواس کو سخت سزا دی جائے۔انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ یہ ہماری بدقسمتی اورحکمرانوں کی بدنیتی ہے کہ جو صوبہ کل ملکی پیدوارکی 72فیصدگیس پیداکرتا ہواس کے عوام کراچی تاکشمورمحروم تو کہیں بدترین لوڈشیڈنگ کا شکارہیں۔ساری سہولیات ومراعات مٹھی بھراشرافیہ کے لیے ہیں ۔زندگی کی بنیادی ضرورت کے باعث شہری اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر گھروں میں گیس سلنڈر رکھنے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے آئے روز جان لیوا حادثات کا سبب بن رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پبلک ٹرانسپورٹ،اسکول وین سے لیکر گھریلواستعمال میں آنیوالے غیرمعیاری گیس سلنڈر بھی ایسے افسوس ناک حادثات کا سبب بن رہے ہیں جس کا سدباب بھی ناگزیر ہے۔انہوں متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار مرحومین کی مغفرت، درجات کی بلندی اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گیس سلنڈر
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔