Nawaiwaqt:
2026-07-24@02:31:03 GMT

ٹانک :خوارج کاکواڈ کاپٹر سے حملہ ‘ایک شہری شہید‘5زخمی

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT

ٹانک :خوارج کاکواڈ کاپٹر سے حملہ ‘ایک شہری شہید‘5زخمی

ٹانک ( نوائے وقت رپورٹ )ٹانک میں خوارج نے ہوٹل پر بیٹھے ہوئے افراد پر کواڈ کاپٹر سے حملہ کر دیا‘ ایک شخص شہید اورپانچ افراد شدید زخمی ہوگئے ‘ ٹانک میں فتنہ الخوارج نے ایک بار پھر اپنی سفاکی اور بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کواڈ کاپٹر کے ذریعے ہوٹل پر بیٹھے افراد پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ہوٹل پر موجود ایک شخص شہید جبکہ پانچ عام شہری زخمی ہوئے۔حملے کے نتیجے میں زخمی شہریوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹانک منتقل کیا گیا‘ذرائع کے مطابق حملہ ٹانک شہر کے علاقے میں اْس مقام کے قریب کیا گیا جہاں مقامی لوگ روزمرہ معمول کے مطابق ہوٹل پر موجود تھے۔ یہ واقعہ اس حقیقت کو بے نقاب کرتا ہے کہ فتنہ الخوارج کو نہ تو رمضان کا احترام ہے اور نہ ہی معصوم جانوں کی حرمت کا احساس‘ یہ نام نہاد اسلام کے دعویدار جان بوجھ کر ایسی جگہوں کو نشانہ بناتے ہیں جہاں عام عوام کے موجود ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے تاکہ عوام میں خوف و ہراس پھیلایا جائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ہوٹل پر

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے

سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔ 

شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے  نفسیاتی  اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو  تنخواہ  ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی  سارے بجٹ کو  ہلا دیتی ہے ۔  اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور  دیگر  اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔  حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔ 
 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو