کراچی: سولجر بازار میں گیس لیکیج دھماکے کا مقدمہ درج، عمارت کا مالک گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
کراچی:
سولجر بازار میں گیس لیکیج کے دھماکے سے عمارت گرنے کے واقعے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کرلیا گیا، واقعے کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی۔
پولیس کے مطابق مقدمہ سولجر بازار تھانے میں قتل بالسبب، عمارت کی تعمیر میں غفلت برتنے، املاک کو نقصان پہچانے سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ عمارت کے مالک ارشاد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق غیر قانونی طور پر 40 گز پر گراؤنڈ پلس تھری عمارت قائم کی گئی تھی۔ پوری عمارت میں ٹی آر گارڈر اور ٹائیلوں کا استعمال کیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق پہلی منزل پر رہائشی زیب النساء نے سحری کے وقت چولہا جلایا، ناقص گیس لائن سے لیکیج کے باعث کمرے میں گیس بھری ہوئی تھی، ماچس جلتے ہی آگ لگی اور دھماکا ہوا، دھماکے کے باعث تین منزلہ عمارت کے کمرے زمین بوس ہوگئے، حادثے میں 16 افراد جاں بحق 14 زخمی ہوئے۔
ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ کے مطابق عمارت میں ناقص گیس پائپ لائن لیکج ہوئی اور کمرے میں گیس بھرگئی، ماچس جلانے سے دھماکہ ہوا، مذکورہ پلاٹ پرمحمد ارشاد نے 2007 اور 2008 ٹی آر ئاٹل پرگراؤنڈ پلس تھری منزلہ غیر قانونی طورپر عمارت قائم کی، عمارت میں گیس کنکشن بھی غیر قانونی طور پر پلاسٹ پائپ سے ناقص اندازہ میں لگائے گئے جس کے باعث نا خوشگوارواقعہ پیش آیا۔
دوسری جانب واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی، دھماکہ سحری کے وقت 3 بجکر 47 منٹ پر ہوا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکے کے ساتھ ہی گرد و غبار پھیل گیا، چند سیکنڈ میں ہی اہل علاقہ گھروں سے نکل آئے، اہل علاقہ متاثرہ عمارت کی طرف جانے لگے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔