وزیر عظم شہباز شریف اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی ملاقات، معدنیات اور انسداد دہشتگردی پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
امریکی وزیر خارجہ ںے پاکستان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی مسلسل حمایت اور بورڈ آف پیس میں شمولیت کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ بورڈ آف پیس کے اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم شہاز شریف اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی ملاقات ہوئی۔ امریکی وزیر خارجہ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وزیراعظم شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات میں معدنیات اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے سٹریٹیجک تعلقات کی اہمیت پر گفتگو ہوئی۔ انہوں ںے پاکستان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی مسلسل حمایت اور بورڈ آف پیس میں شمولیت کو سراہا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ہماری ملاقات میں اہم معدنیات کی ترقی اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے ہمارے سٹریٹیجک تعلقات کی اہمیت پر تبادلۂ خیال ہوا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امریکی وزیر خارجہ
پڑھیں:
سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل
نیتن یاہو - فوٹو: فائلاسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب پر سول جوہری معاہدے کےلیے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط سے متعلق ردِ عمل دے دیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا ’ابراہیمی معاہدے‘ میں شامل ہونا مشرقِ وسطیٰ میں امن و سلامتی کے لیے تاریخی اور عظیم پیش رفت ہوگی۔
خیال رہے کہ نیتن یاہو کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدے کا ذکر کیا تھا۔
اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری معاہدہ منظور کرلیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے واضح طور پر یہ شرط رکھی تھی کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان یہ سول جوہری معاہدہ اسی صورت ممکن ہوگا جب سعودی عرب باضابطہ طور پر ’ابراہیمی معاہدے‘ کا حصہ بنے گا۔
تاہم یہ علم میں رہے کہ اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے امریکہ اور سعودی عرب کے اس سول جوہری معاہدے کا براہِ راست کوئی تذکرہ نہیں کیا۔