رمضان المبارک میں عطر کی مانگ میں نمایاں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
عادیہ ناز:رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ شہر میں عطر کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
عطر فروشوں کے مطابق شہریوں نے پرفیوم کی بجائے عود اور دیگر روایتی خوشبوئیں خریدنا ترجیح دینا شروع کر دیا ہے، جس سے دکانداروں کے کاروبار میں تیزی آئی ہے۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ رمضان کے مہینے میں عطر اور خوشبوئیں مسلمانوں کی عبادات اور افطاری و دعوتوں کے موقع پر استعمال کے باعث سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اشیاء میں شامل ہیں۔ دکانداروں نے بتایا کہ رواں سال شہری عطر خریدنے میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں اور مارکیٹ میں اس کی طلب میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
لاہور:ٹرانسپورٹرز کو 15 دن کی مہلت، لین ڈسپلن یقینی بنانے کی ہدایت جاری
عطر فروشوں کا مؤقف ہے کہ رمضان میں عطر کی مانگ میں اضافہ نہ صرف کاروبار کو فروغ دیتا ہے بلکہ لوگوں کی مذہبی و ثقافتی روایات کے مطابق خوشبوؤں کے استعمال کو بھی بڑھاتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف(shahbaz shrif) نے ملکی معیشت کی پائیدارترقی کیلئے صنعت وپیداوار کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر قرار دیا ہے۔ کہا برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر پالیسی اقدامات حکومت پالیسی ترجیحات کا حصہ ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ملکی معیشت پر اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اوربہترین کارکردگی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
صنعت و تجارت اور معیشت کے مختلف شعبہ جات میں اصلاحات طویل المدتی معاشی افادیت اور عوامی فلاح پر مرکوز ہونا چاہیے۔
وزیراعظم نے کہا توانائی کی بچت اور سستی ٹرانسپورٹ کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے جامع اور موثر الیکٹرک وہیکلز پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:مئی ، 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 297,239 ہو گئی، ایس ای سی پی
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کی شمولیت کے لئے تمام وزارتوں اور ماہرین کو بامعنی مشاورت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔