ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے الیکٹرک بسوں کے ڈپو اور چارجنگ سنٹر کا افتتاح کر دیا۔

 افتتاحی تقریب کے دوران وزیر داخلہ کو الیکٹرک بسوں اور چارجنگ ڈپو کی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔محسن نقوی نے منصوبے کی کامیاب تکمیل پر پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی

 انہوں نے کہا کہ منصوبے سے اسلام آباد کے 1 لاکھ 25 ہزار شہری روزانہ ان بسوں میں سفر کر رہے ہیں، جبکہ ہدف یہ ہے کہ مسافروں کی تعداد 2 لاکھ 50 ہزار یومیہ تک لے جائے جائیں۔

پنجاب: لگژری سرکاری گاڑیاں اور لامحدود پیٹرول، افسر شاہی کیلئے نئی ٹرانسپورٹ پالیسی جاری

 وزیر داخلہ نے طلباء و طالبات کے روٹس کا خصوصی خیال رکھنے، الیکٹرک بس سروس کو راولپنڈی تک توسیع دینے اور میٹرو کے ساتھ اس سروس کے ٹریفک مسائل میں مددگار ہونے پر بھی زور دیا۔

 انہوں نےکہا کہ  راولپنڈی اسلام آباد ریلوے سروس کی بحالی اور ایچ آئی ٹی پاکستان میں الیکٹرک بسوں کی مقامی تیاری  کرنے جا رہے ہیں ۔ 

 ڈپو میں 64 چارجرز لگانے کی گنجائش ہے، جن میں سے 50 پہلے ہی نصب ہیں اور مزید 14 جلد لگائے جائیں گے۔

ستھرا پنجاب،دنیا کا سب سے بڑا صفائی کا نظام

  ایک چارجر دو گھنٹے میں دو بسیں چارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اسلام آباد میں اب 21 روٹس پر الیکٹرک بسز چل رہی ہیں اور منصوبے کو گوگل کے ساتھ بھی انٹیگریٹ کیا گیا ہے تاکہ مسافروں کو سہولت حاصل ہو۔

 افتتاحی تقریب میں چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان

 اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات