اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت مصطفٰی کمال نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھ کے علاج بارے میڈیا سے بات کرنے سے انکار کردیا۔پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافی نے وفاقی  وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے سوال کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے علاج بارے کیا کہتے ہیں، جس پر وفاقی وزیر صحت نے سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا۔مصطفیٰ کمال نے اپنا موقف دیا کہ اس معاملے پر صرف وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات  ہی بات کریں گے کیوںکہ یہ ایک حساس معاملہ ہے میرے خیال میں اس کی خبر ایک جگہ سے جانی چائیے۔مصطفٰی کمال نے کہا کہ اس کی اطلاع پر بات کی بنیادی زمہ داری وفاقی وزیر اطلاعات کی ہے.

اس  لئے میں نے اس پر بات نہیں کی اور نہ ہی میں بات کروں گا.صحافی نے پھر سوال کیا کہ کیا آپ علاج سے مطمعین ہیں؟ جس پر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میں نے اس پر بات نہ کی ہے اور ہی نہ کروں گا. اس پر بات کی ساری زمہ داری وزیر اطلاعات پر ہےوفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاک فوج نے نا مصائب حالات کر باوجود اپنے سے 6 گناہ بڑے دشمن کو دھول چٹائی، یہ بہت فخر کی ہے. جس کا سہرا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے سر ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت سے جنگ میں فتح کے حوالے سے پاکستان نے اپنی بات کو بہت زبردست انداز میں دنیا تک پہنچایا. خارجہ پالیسی کے تحت پاکستان کے دنیا بھر میں عزت و احترام میں بے پناہ اضافہ ہوا. پاکستان کو دنیا میں جس نئے انداز سے دیکھا جارہا ہے یہ سب جنت میں جیت کے بعد ممکن ہوا ہے۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیراعظم پاکستان اور وزارت خارجہ نے مل کر بہت اچھا کام کیا ہے. دنیا ہم سے جے ایف 17 طیارہ لینا چاہتی ہے، آڈر مل رہے ہیں. پاکستان کو اپنی حالیہ کامیابیوں کو معیشت کی بہتری کے لیے کیسے استعمال کرنا ہے؟ یہ بڑا چیلنج ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر صحت کمال نے کہا کہ پر بات

پڑھیں:

محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب  سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔ 

 وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم  اور  گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار  کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین  کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ