WE News:
2026-07-24@01:08:52 GMT

کیا بچپن کا موٹاپا زندگی بھر کے خطرے کی علامت ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT

کیا بچپن کا موٹاپا زندگی بھر کے خطرے کی علامت ہے؟

کم عمری میں وزن کا بڑھ جانا ہمیشہ اس بات کی نشاندہی نہیں کرتا کہ بچہ پوری زندگی موٹاپے کا شکار رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں تیزی سے بڑھتا موٹاپا، عوام اور ماہرین کیا کہتے ہیں؟

نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی عمر میں وزن میں اضافہ بعض اوقات جینیاتی عوامل کی وجہ سے ہوتا ہے جو بعد کی زندگی میں لازمی طور پر موٹاپے کا سبب نہیں بنتے۔

6  ہزار سے زائد بچوں پر تحقیق

یہ تحقیق برطانیہ کے معروف منصوبے  ’چلڈرن آف دی 90‘ کے تحت کی گئی جس میں 6,291 بچوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔ اس منصوبے کا آغاز سال 1991 اور 1992 میں پیدا ہونے والے تقریباً 14,500 بچوں کی طویل مدتی نگرانی سے ہوا تھا۔

آسٹریلیا کے ماہرین نے ماڈلنگ تکنیک کے ذریعے یہ جانچنے کی کوشش کی کہ ایک سے 18 سال کی عمر تک بچوں کے جسمانی وزن میں تبدیلی پر جینیاتی عوامل کس حد تک اثر انداز ہوتے ہیں۔

جینیاتی عوامل مختلف عمروں میں مختلف اثرات

یونیورسٹی آف کوئنزلینڈ سے وابستہ ڈاکٹر گینگ وانگ کے مطابق والدین اکثر اس وقت پریشان ہو جاتے ہیں جب بچہ کم عمری میں وزن بڑھا لے یا دوسروں سے مختلف انداز میں نشوونما پائے لیکن ہماری تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ ان تبدیلیوں میں جینیاتی فرق اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیرخوار بچوں کے جسمانی حجم پر اثر انداز ہونے والے جینیاتی عوامل، نوعمری میں وزن پر اثر ڈالنے والے عوامل سے مختلف ہو سکتے ہیں۔

تحقیق کے نتائج کے مطابق کم عمر بچوں میں جسمانی حجم کا فرق مستقبل میں لازمی طور پر موٹاپے کے خطرے کی عکاسی نہیں کرتا۔

10 سال کی عمر کے بعد خطرات بڑھ سکتے ہیں

یہ تحقیق جو آن لائن جرنل ’نیچر کمیونیکیشنز‘  میں شائع ہوئی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ تقریباً 10 سال کی عمر کے بعد باڈی ماس انڈیکس اور ایک سے 18 سال تک مجموعی نشوونما کی رفتار بعد کی زندگی میں ذیابیطس، کولیسٹرول اور دل کی بیماریوں سے زیادہ واضح تعلق رکھتی ہے۔

مزید پڑھیے: کیا موٹاپا، ذیابیطس اور سگریٹ نوشی ڈیمنشیا کی وجہ بن سکتے ہیں؟

منصوبے کے پرنسپل انویسٹی گیٹر پروفیسر نکولس ٹمپسَن کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق ایک سے 18 سال کی عمر تک باڈی ماس انڈیکس میں تبدیلی اور مختلف عمروں میں اس کی اوسط سطح کے ساتھ جینیاتی تعلق کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دیتی ہے۔

آئندہ تحقیق کی ضرورت

ڈاکٹر نکول وارننگٹن نے کہا کہ مستقبل میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ یہ تعین کیا جا سکے کہ موٹاپے یا کمزور نشوونما کی روک تھام کے لیے کون سی عمر سب سے مؤثر ثابت ہو سکتی ہے۔

تازہ اعداد و شمار کیا کہتے ہیں؟

سال2024/2025  کے قومی اعداد و شمار کے مطابق 4 سے 5 سال کے بچوں میں 10.

5 فیصد موٹاپے کا شکار ہیں جبکہ 10 سے 11 سال کی عمر میں یہ شرح 5ویں حصے سے بھی زیادہ ہے۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ وبا کے پہلے سال کے عروج کو چھوڑ کر ریسیپشن کلاس کے بچوں میں موٹاپے کی شرح 2006/07 کے بعد سب سے زیادہ سطح پر پہنچ گئی ہے اور یہ گزشتہ سال کی 9.6 فیصد شرح سے بھی زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں: موٹاپا اور شوگر کا خطرہ، چاول پکانے سے پہلے ضرور کریں یہ کام

تحقیق سے یہ واضح ہوتا ہے کہ بچپن میں وزن میں اضافہ ہمیشہ زندگی بھر کے موٹاپے کی پیش خیمہ نہیں کرتا۔ جینیاتی عوامل مختلف عمروں میں مختلف کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے ابتدائی عمر میں وزن بڑھنے کو لازمی خطرہ تصور کرنا درست نہیں۔ تاہم بڑی عمر میں باڈی ماس انڈیکس اور مجموعی نشوونما کی رفتار صحت کے طویل المدتی نتائج پر زیادہ اثر انداز ہو سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بچپن بچپن کا موٹاپا موٹے بچے

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بچپن سال کی

پڑھیں:

ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر

ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔

پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ