سانحہ گل پلازہ جوڈیشل کمیشن کا معلومات کی فراہمی کےلئے ای میل ایڈریس برقرار رکھنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کیلئے بنے جوڈیشل کمیشن نے شہریوں کی جانب سے معلومات کی فراہمی کیلئے ای میل ایڈریس برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کمیشن کا کہنا ہے کہ شہریوں سے معلومات کے حصول کے لیے رجوع کرنے کا آخری روز ہے، کمیشن نے اپنی تحقیقات 8 ہفتوں میں مکمل کرنی ہے، کمیشن تحقیقات کے دوران شہری معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔
70 لاپتہ افراد کا اندراج ہوا تھا، آج مزید 3 افراد کے نام لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل کیے ہیں: ہیلپ ڈیسک سندھ حکومت
معلومات کی فراہمی کیلئے ای میل ایڈریس برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شہری خطوط یا ای میل کے ذریعے کمیشن سے رابطہ کرسکتے ہیں، شہری کمیشن سے ای میل ایڈریس gpi-coi@shc.
ذرائع کمیشن کا کہنا ہے کہ اب تک متعدد شہریوں نے بذریعہ خطوط، ای میل کمیشن سے رابطہ کیا، کمیشن معلومات کا ابتدائی جائزہ لینے کے بعد شہریوں کو طلب کرنے کا فیصلہ کرے گا۔
خیال رہے کہ کراچی کے مصروف علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ مال میں 17 جنوری کی رات لگنے والی ہولناک آگ کے نتیجے میں عمارت زمین بوس ہو گئی تھی، 33 گھنٹوں بعد بھی اس پر قابو نہیں پایا جاسکا تھا۔
افسوسناک واقعے میں 86 افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ 1200 سے زائد دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میل ایڈریس کا فیصلہ
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔
اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔