پاکستان پوسٹ آفس کے ذریعے بجلی بل جمع کرانے کی سہولت ختم
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے اعلان کیا ہے کہ اب بجلی کے بل پاکستان پوسٹ کے ذریعے جمع کرانے کی سہولت ختم کر دی گئی ہے، یہ فیصلہ صارفین کو بہتر خدمات فراہم کرنے اور ادائیگی کے نظام کو جدید بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ روایتی طریقوں کے بجائے ڈیجیٹل اور متبادل ادائیگی ذرائع کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف بل جمع کرانے کے عمل کو تیز اور مؤثر بنایا جا سکے گا بلکہ قطاروں اور تاخیر جیسے مسائل میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔ کمپنی نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ بروقت ادائیگی کے لیے کیو آر کوڈ، بینکوں، موبائل بینکنگ ایپس اور دیگر مجاز چینلز استعمال کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جدید ادائیگی ذرائع اختیار کرنے سے صارفین کسی بھی ممکنہ پریشانی، جرمانے یا بل کی تاخیر سے بچ سکتے ہیں، ملک بھر میں ڈیجیٹل مالیاتی نظام تیزی سے فروغ پا رہا ہے اور اسی تناظر میں ادارہ بھی اپنی سروسز کو جدید خطوط پر استوار کر رہا ہے تاکہ صارفین کو سہولت اور شفافیت فراہم کی جا سکے۔
ادارے نے مزید وضاحت کی کہ پوسٹ آفس کے ذریعے ادائیگی بند کرنے کا مقصد صارفین کو مشکلات میں ڈالنا نہیں بلکہ انہیں تیز، محفوظ اور آسان متبادل فراہم کرنا ہے، آن لائن ادائیگی کے نظام سے نہ صرف وقت کی بچت ہوتی ہے بلکہ ریکارڈ کی درستگی اور فوری تصدیق بھی ممکن ہوتی ہے، جس سے شکایات میں کمی آئے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: صارفین کو
پڑھیں:
بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کے بحران سے نجات دلانے کے لیے فوری، سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ گیس، بجلی اور پانی کی مسلسل قلت، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی معاشی پالیسیاں عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن چکی ہیں، حکمران طبقہ تاجروں، کسانوں، مزدوروں اور عام شہریوں کو معاشی ریلیف اور سہولیات فرام کرنے میں بے بس ہے۔ ان کیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ہونے والے اضافے نے نہ صرف شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے بلکہ معیشت کو بھی عدم استحکام سے دوچار کر دیا ہے، بازاروں میں سناٹے تاجر بھی پریشان حال ہیں، حکمرانوں کے پاس تاحال ایسی عوام دوست معاشی پالیسی دکھائی نہیں دے رہی جو مہنگائی پر قابو پا سکے اور عام آدمی کو حقیقی سہولت فراہم کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ دعووں اور اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کرے، عوام کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائے اور معاشی استحکام کے لیے بڑے، مؤثر اور دیرپا فیصلے کرے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کا بنیادی مقصد عوام کو باعزت، محفوظ اور خوشحال زندگی فراہم کرنا ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو معیاری تعلیم، بہترین طبی سہولیات، روزگار کے مواقع، معاشی استحکام اور بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائے، عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے نجات دلانے کے لیے مؤثر اور عوام دوست پالیسیاں اختیار کی جائیں، حقیقی جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوتی ہے جب آئین کی بالادستی، قانون کی مساوی حکمرانی اور عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جائے۔