لیسکو نے سرکاری ڈاک خانے میں بجلی کے بلوں کی وصولی پر پابندی عائد کر دی
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
شاہد سپرا:لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے سرکاری ڈاک خانوں میں بجلی کے بلوں کی وصولی پر پابندی عائد کر دی ہے۔
حکام کے مطابق یکم اپریل سے پوسٹ آفس میں بجلی کے بل جمع کروانے کی سہولت ختم کر دی جائے گی۔
لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ صارفین بروقت ادائیگی کے لیے بل پر درج کیو آر کوڈ، بینکوں اور دیگر مجاز ذرائع سے استفادہ کریں۔ ان کا مؤقف ہے کہ متبادل ادائیگی ذرائع اپنانے سے صارفین کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچ سکتے ہیں اور بلوں کی ادائیگی کا عمل مزید آسان اور تیز ہو جائے گا۔
لاہور:ٹرانسپورٹرز کو 15 دن کی مہلت، لین ڈسپلن یقینی بنانے کی ہدایت جاری
حکام نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ مقررہ تاریخ سے قبل اپنے ادائیگی کے طریقہ کار کو اپ ڈیٹ کر لیں تاکہ بل جمع کروانے میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔