ضلع کوہاٹ، نشپا بلاک سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں نشپا بلاک سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جن سے یومیہ 225بیرل تیل اور 10لاکھ معکب فٹ گیس حاصل ہوگی ۔
ترجمان او جی ڈی سی کے مطابق براگزئی ایکس ون کنویں کی کھدائی 30 دسمبر 2024 کو شروع کی گئی تھی، مختلف فارمیشنز میں ڈرل اسٹیم ٹیسٹ کے دوران تیل و گیس کے آثار پہلے ملے تھے، براگزئی ایکس ون کنویں کی کھدائی 5ہزار 173میٹر تک کی گئی،ترجمان او جی ڈی سی کا کہنا ہے نئی دریافت ملکی توانائی ضروریات پوری کرنے اور ہائیڈروکاربن ذخائر بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی ۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔