یہ سمٹ 16 تا 20 فروری نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقد ہورہی ہے، جس میں متعدد ممالک کے سربراہان، عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے قائدین، ماہرین تعلیم اور محققین شریک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں جاری "اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026" کے دوران اُس وقت مختصر ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی جب انڈین یوتھ کانگریس (آئی وائی سی) سے وابستہ بتائے جانے والے کارکنان کے ایک گروپ نے وزیرِاعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے بازی کی۔ پولیس کے مطابق تقریباً 10 افراد کو فوری طور پر حراست میں لے کر تلک مارگ تھانے منتقل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ بھارت منڈپم کے ہال نمبر 5 میں پیش آیا، جہاں چند مظاہرین سفید ٹی شرٹس پہنے یا اٹھائے ہوئے تھے جن پر بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصاویر کے ساتھ ایپسٹین فائلز، انڈیا یو ایس ٹریڈ ڈیل اور پی ایم اس کمپرومائزڈ، جیسے نعرے درج تھے۔ مظاہرین کی اچانک آمد سے تقریب میں کچھ دیر کے لئے افراتفری کی کیفیت پیدا ہوگئی اور چند شرکاء اور مظاہرین کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

اگرچہ مظاہرین کے پاس کسی سیاسی جماعت کا جھنڈا یا واضح نشان موجود نہیں تھا، تاہم ایک شخص نے خود کو انڈین یوتھ کانگریس سے وابستہ بتایا۔ ایک سینیئر پولیس افسر نے کہا کہ قانون و نظم کی خلاف ورزی کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے ہال کے اندر سیکورٹی مزید سخت کی جائے گی۔ یہ سمٹ 16 تا 20 فروری نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقد ہو رہی ہے، جس میں متعدد ممالک کے سربراہان، عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے قائدین، ماہرین تعلیم اور محققین شریک ہیں۔ بھارت کے وزیرِاعظم نریندر مودی نے جمعرات کو سمٹ کا افتتاح کیا تھا۔ عام زائرین کے لئے آن لائن رجسٹریشن اور کیو آر کوڈ کے ذریعے داخلے کا نظام رکھا گیا تھا، جس کے تحت شناختی تفصیلات کی تصدیق کے بعد ہی احاطے میں داخلہ دیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں، عوام کی غیرمتزلزل حمایت کے ساتھ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنائیں گی۔

فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی، پاکستان میں جہاں بھی دہشت گردوں کا انفرا اسٹرکچر ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بنے گا، اسے ختم کرنے کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی، عدم استحکام اور امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم مسلح افواج عوام کی یک جہتی اور ثابت قدمی کے ساتھ ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کو پاکستان کا فخر قرار دیا اور کہا کہ یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل، محب وطن، باصلاحیت اور باہمت عوام سے مالا مال ہے، جو بلوچستان کی اصل طاقت ہیں۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوام دوست اور جامع منصوبوں پر عمل پیرا ہیں، جن کا مقصد صوبے کی تقدیر بدلنا ہے۔

انہوں نے قومی یک جہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے کے لیے قومی اتحاد، استقلال اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں تقریب کے اختتام پر شرکا کے ساتھ تفصیلی سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی، امن اور خودمختاری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل