غیر قانونی طور پر پاکستان سے بھارت جانے والی سیما حیدر کے ہاں چھٹے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، ان کے یہاں گزشتہ برس بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی خاتون سیما حیدر اور ان کے بھارتی شوہر سچن ایک بار پھر والدین بن گئے، ان کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، ماں اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گزشتہ 11 ماہ کے دوران ان کے یہاں دوسرا بچہ ہے، اس سے قبل 15 مارچ 2025ء کو سیما حیدر نے بیٹی کو جنم دیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کے روز اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد سیما حیدر اپنے گھر ربھوپورہ واپس پہنچیں، جہاں سچن مینا کے اہلِ خانہ نے خوشی کا اظہار کیا۔

بیٹے کی پیدائش پر اہلِ خانہ نے مٹھائیاں تقسیم کیں جبکہ پڑوسیوں نے بھی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ سیما حیدر اپنے 4 بچوں کے ہمراہ 2023ء میں پاکستان سے نیپال کے راستے غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوئی تھی۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے رہائشی سچن مینا اور اس کی ملاقات 2019ء میں ایک آن لائن گیم کے ذریعے ہوئی تھی، دونوں نے آن لائن بات چیت شروع کی جو رفتہ رفتہ محبت میں بدل گئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کی پیدائش کے یہاں

پڑھیں:

آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔

اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • شہرِ دل رُبا۔۔۔۔ راول پنڈی (تیسرا اور آخری حصہ)
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن