خواتین کا احتجاج حکمرانوں نااہلی کا واضح ثبوت ہے، الیاس صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
اپنے ایک بیان میں ترجمان ایم ڈبلیو ایم جی بی نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، مگر افسوس کہ کنوداس اور ملحقہ آبادیوں کے مکین شدید پانی بحران کا شکار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد الیاس صدیقی نے نگر کالونی میں خواتین کی جانب سے ماہِ رمضان میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف سڑک بلاک کر کے کیے گئے احتجاج کو حکمرانوں کی نااہلی کا واضح ثبوت قرار دیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، مگر افسوس کہ کنوداس اور ملحقہ آبادیوں کے مکین شدید پانی بحران کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے کا کروڑوں روپے کا واٹر سپلائی پراجیکٹ بجلی نہ ہونے کے باعث غیر فعال پڑا ہے، جس کی وجہ سے پوری آبادی کرب اور پریشانی میں مبتلا ہے، خصوصاً ماہِ رمضان جیسے بابرکت مہینے میں خواتین کو سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔
محمد الیاس صدیقی نے اس صورتحال پر سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہنگامی بنیادوں پر سولر سسٹم نصب کر کے مذکورہ واٹر پراجیکٹ کو فوری طور پر فعال بنایا جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات سے نجات مل سکے۔ انہوں نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ مزید برآں انہوں نے نگراں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان پر زور دیا کہ کم لاگت کے ذریعے اس کروڑوں روپے کے منصوبے کو فعال بنا کر عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پانی کا مسئلہ فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو عوامی احتجاج میں مزید شدت آ سکتی ہے، جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا
سیالکوٹ(نیوز ڈیسک) ٹک ٹاکر حکیم بابر سے متعلق مبینہ زہر خوری کیس میں نامزد ملزم صفدر کے بھائی ملک سلیم کھوکھر کا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا جس میں انہوں نے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔
ویڈیو بیان میں ملک سلیم کھوکھر نے دعویٰ کیا کہ محمد افضل عرف حکیم بابر نے سوشل میڈیا پر ویوز حاصل کرنے کیلئے خود کو زہر خورانی کا شکار ظاہر کرنے کا ڈرامہ رچایا، اسپتال کی رپورٹ میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ حکیم بابر کو کسی قسم کا زہر نہیں دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ حکیم بابر نشے کے عادی ہیں اور کسی مبینہ اوور ڈوز کے واقعے کو ان کے خاندان پر ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ان کے خاندان کا حکیم بابر کے ساتھ کسی قسم کا کوئی ذاتی تنازع یا دشمنی موجود نہیں۔
ملک سلیم کھوکھر انکشاف کیا کہ حکیم بابر کا اصل نام افضل ہے اور وہ کوئی مستند حکیم نہیں بلکہ تعلیمی طور پر بھی میٹرک پاس نہیں ہیں، جھوٹے مقدمے کی وجہ سے میرا خاندان شدید ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رات کے وقت پولیس کی جانب سے دو بار گھر پر چھاپے مارے گئے، کو ہراساں مت کیا جائے۔
انہوں نے ڈی پی او سیالکوٹ اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی کہ کیس کی شفاف اور میرٹ پر انکوائری کی جائے اور حقائق کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے۔
مزید پڑھیں۔مشرق وسطیٰ کی صورتحال، خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد اضافہ