ہاکی کی بحالی کا مشن شروع، ایڈہاک صدر نے پی ایچ ایف میں بڑی اصلاحات کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نو تعینات ایڈہاک صدر محیی الدین وانی نے قومی کھیل کو دوبارہ عروج پر لے جانے کے لیے جامع اصلاحات کا اعلان کر دیا۔
اپنے پہلے پالیسی بیان میں انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو یقین دلایا کہ پاکستان میں ہاکی کی بحالی اور مضبوطی کے لیے عملی اقدامات فوری طور پر شروع کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کو مستحکم کرنے، اعتماد کی بحالی اور ٹیم مینجمنٹ کی ازسرِ نو تشکیل پر کام جاری ہے۔ ان کے مطابق قلیل مدتی حکمتِ عملی کے تحت فوری نوعیت کے مسائل حل کیے جائیں گے، جبکہ درمیانی مدت میں ایک واضح اور مؤثر اسٹریٹجک وژن تیار کیا جائے گا۔
کوچنگ، تربیت اور ادارہ جاتی ہم آہنگی پر زورایڈہاک صدر نے کہا کہ کوچنگ اور تربیتی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا اور اداروں کے درمیان بہتر ہم آہنگی پیدا کی جائے گی تاکہ قومی ٹیم کی کارکردگی میں نمایاں بہتری لائی جا سکے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گورننس کو بہتر بنایا جائے گا اور وسائل کے شفاف اور مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی معاونت کے لیے نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری قائم کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو صرف اپنی تربیت اور میچز پر توجہ دینے کا موقع دیا جائے گا، جبکہ انتظامی معاملات فیڈریشن خود سنبھالے گی۔
شفاف انتخابات اور جمہوری انتقالِ اقتدار کا اعلانایڈہاک صدر نے اعلان کیا کہ نئی قیادت کے انتخاب کے لیے شفاف انتخابات کرائے جائیں گے تاکہ جمہوری انداز میں اختیارات کی منتقلی یقینی بنائی جا سکے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ قومی ٹیم کے کپتان حماد بٹ پر عائد پابندی فوری طور پر ختم کر دی گئی ہے۔ ان کے مطابق شفافیت اور انصاف فیڈریشن کے ہر فیصلے کی بنیاد ہوں گے۔
وزیراعظم کے اعتماد پر اظہارِ تشکرانہوں نے معزز وزیراعظم کے اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے قومی کھیل کو دوبارہ عروج دلانے کے لیے متحد ہیں۔
انہوں نے کھلاڑیوں، حکام اور شائقینِ ہاکی سے اپیل کی کہ وہ مل کر پاکستان کی ہاکی کا کھویا ہوا وقار بحال کرنے کے لیے کردار ادا کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایڈہاک صدر انہوں نے جائے گا کے لیے
پڑھیں:
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 20ویں قومی ورکشاپ کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں اور عوامی حمایت بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنیں گی، جبکہ امن و استحکام کے لیے فورسز اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، انہوں نے دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کے خاتمے اور پاکستان کے خلاف سرگرم عناصر کے مکمل سدباب کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم پراکسیز بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم مسلح افواج عوامی حمایت کے ساتھ دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گی۔ فیلڈ مارشل نے دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات اور قومی سلامتی کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ورکشاپ کے شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ اگلی خبرپاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم