حفیظ الرحمن نے غذر کے عوام کے حوالے سے غیر مناسب گفتگو کی، شمس لون
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
سابق وزیر داخلہ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ سیاسی قیادت کو اتحاد، باہمی احترام اور علاقائی ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہیے تاکہ کسی بھی قسم کی غلط فہمی یا تقسیم کی فضاء پیدا نہ ہو۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں ایک سیاسی جماعت میں شمولیت کے پروگرام کے دوران شادم خیل اپنے حلقے کے عوام کا بار بار ذکر کر رہے تھے۔ تاہم انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسی تقریب میں قاری حفیظ کی جانب سے ضلع غذر کے عوام کے حوالے سے غیر مناسب گفتگو کی گئی، جس پر انہیں بروقت وضاحت یا ردعمل دینا چاہیے تھا۔ شمس لون کا کہنا تھا کہ ایسے بڑے فورمز پر کسی بھی علاقے کے عوام سے متعلق غیر سنجیدہ یا منفی گفتگو سے گریز کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام باشعور ہیں اور وہ سیاسی بیانات اور طرز عمل کا خود جائزہ لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ سیاسی قیادت کو اتحاد، باہمی احترام اور علاقائی ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہیے تاکہ کسی بھی قسم کی غلط فہمی یا تقسیم کی فضاء پیدا نہ ہو۔ تاہم اس حوالے سے حفیظ الرحمن پہلے ہی وضاحت دے چکے ہیں کہ ان کے بیان کو اے آئی سے توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے عوام
پڑھیں:
پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں