عمران نذیر کا تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کوالیفائر میں عمران نذیر کا کسی بھی پاکستانی بیٹر کی جانب سے تیز ترین ٹونٹی ٹونٹی نصف سنچری کا 21 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں کھیلے جارہے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کوالیفائر میں حیدر آباد ریجن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے اور بہاولپور ریجن کو جیت کے لیے 112 رنز کا ہدف دیا۔
بہاولپور ریجن نے مطلوبہ ہدف محض 9.
3 اوورز میں حاصل کرلیا۔بہاولپور ریجن کی جانب سے 24 سالہ اوپنر محمد اکرم نے محض 13 گیندوں پر 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔
یہ کسی بھی پاکستانی بیٹر کی جانب سے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں اسکور کی گئی تیز ترین نصف سنچری تھی۔
اس سے قبل عمران نذیر نے 2005ءمیں سیالکوٹ اسٹالینز کی جانب سے لاہور ایگلز کیخلاف محض 14 گیندوں پر نصف سنچری سکور کی تھی۔
معین الدین نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 24-2023ءمیں راولپنڈی کی جانب سے بہالپور کیخلاف 15 گیندوں پر ففٹی اسکور کرکے اس فہرست میں تیسرے جب کہ قومی کرکٹر احمد شہزاد 2012ءکے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ سیزن فائنل میں دورنتو راجشاہی کیخلاف 16 گیندوں پر ففٹی اسکور کرکے اس لسٹ میں چوتھے نمبر پر ہیں۔
ویب ڈیسک
Faiz alam babar
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی جانب سے گیندوں پر
پڑھیں:
مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔