کیرئیر کالج کی سوچ اور نظریہ محنت اور ایمانداری ہے، جاوید انتظار WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2026 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)کیرئیر کالج کی سوچ اور نظریہ محنت اور ایمانداری ہے۔ جسکا مقصد ملک کے لیے محنتی ،ایماندار افراد اور قیادت تیار کرنا ہے جب استاد اپنی کارکردگی کا اللہ اور نظام کے سامنے جوابدہ ہو جاتا ہے۔ تو اللہ کی نوازشات مختلف طریقوں سے اسکا مقدر بن جاتی ہیں ۔

چیئرمین کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار نے اسلام آباد کیرئیر کالج چٹھہ بختاور ٹیچر ٹریننگ کے اختتامی موضوع ادارتی سوچ اور نظریہ پر گائیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ جب ادارے کا ہر فرد چاہے وہ ڈپٹی ڈائریکٹر ، پرنسپل ، ٹیچر اور نان ٹیچنگ سٹاف ہو ، اپنی ذمہ داری محنت اور ایمانداری سے سر انجام دے تو ادارے کے نتائج بہتر اور طلبا کا مستقبل محفوظ اور کامیاب ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کلسٹر 2 ناظر محمود عباسی، پرنسپل ائی سی سی چٹھہ بختاور اعجاز بشیر اور اساتذہ کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

جاوید انتظار نے کہا کہ ٹیچر ٹریننگ سیشن دراصل وہ پریکٹس ہے ۔ جس سے استاد طلبا کے بہترین نتائج ، اچھا انسان اور مسلمان بنانے میں فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ملک کا سب سے بڑا مسلہ بے ایمانی نہیں ایمانداری ہے۔ اساتذہ نے اپنی خدمات ایمانداری سے سرانجام دینے کی یقین دہانی اور عزم کا اعادہ کیا

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربانی پی ٹی آئی کی 2024میں ڈیل فائنل ہو چکی تھی، اختیار ولی خان کا دعوی بانی پی ٹی آئی کی 2024میں ڈیل فائنل ہو چکی تھی، اختیار ولی خان کا دعوی حملے کی تیاری، دنیا کا سب سے بڑا امریکی بحری بیڑہ ایران کے قریب پہنچ گیا ٹینشن، گالم گلوچ کا ماحول ختم کرکے سب سیاسی رہنما ڈائیلاگ کی طرف آئیں، نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی رمضان آتے ہی مہنگائی میں اضافہ، 17اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا پاکستان میں فٹبال کے فروغ اور ترقی کیلئے مکمل حمایت کا اعادہ عمران خان کو 25فروری کو اسپتال منتقل کیا جائے گا، وزیرِ مملکت طارق فضل چوہدری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: محنت اور ایمانداری سوچ اور نظریہ ایمانداری ہے جاوید انتظار کیرئیر کالج

پڑھیں:

یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام

یورپی یونین نے سرچ انجن کے شعبے میں مبینہ اجارہ داری کا غلط استعمال کرنے پر گوگل کے خلاف بڑا اقدام کرتے ہوئے کمپنی پر 89 کروڑ یورو (تقریباً ایک ارب امریکی ڈالر)کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ گوگل نے اپنی بالادست پوزیشن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حریف کمپنیوں کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ اختیار کیا اور اپنی مختلف سروسز کو ناجائز برتری فراہم کی۔

یورپی کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گوگل نے سرچ انجن میں اپنی مضبوط پوزیشن استعمال کرتے ہوئے شاپنگ، ٹریول، گیمز اور دیگر سروسز کو سرچ نتائج میں نمایاں جگہ دی، جبکہ حریف کمپنیوں کی سروسز کو نیچے دکھایا گیا، جس سے منصفانہ مسابقت متاثر ہوئی۔

کمیشن نے کہا کہ یہ طرزِ عمل ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ (Digital Markets Act) کی خلاف ورزی ہے، جس کے تحت بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو اپنی سروسز کے حق میں امتیازی یا جانبدارانہ رویہ اختیار کرنے کی اجازت نہیں۔

یورپی کمیشن نے گوگل پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ کمپنی نے گوگل پلے اسٹور پر ایپ ڈویلپرز کو صارفین کو متبادل ادائیگی کے طریقوں سے آگاہ کرنے سے روکا، تاکہ گوگل کی سروس فیس برقرار رہے۔ کمیشن کے مطابق یہ عمل بھی ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے، جس کا مقصد بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی اجارہ داری کو روکنا ہے۔

کمیشن نے گوگل کو ہدایت کی ہے کہ وہ 60 دن کے اندر فیصلے پر عملدرآمد کرے، بصورت دیگر کمپنی کو مزید جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔دوسری جانب گوگل نے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی کمیشن کے اس اقدام سے یورپی صارفین اور کاروباری اداروں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ یورپی یونین نے گوگل کے خلاف کارروائی کی ہو۔ 2018 میں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم میں اجارہ داری کے الزام پر گوگل پر 4.7 ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا، جبکہ 2017 میں سرچ انجن کے شعبے میں مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی پر کمپنی کو 2.8 ارب ڈالر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بعد ازاں ان مقدمات میں گوگل کی اپیلیں بھی مسترد کر دی گئی تھیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائی سے یورپی یونین اور امریکا کے درمیان تجارتی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، کیونکہ امریکی انتظامیہ اس سے قبل یورپی یونین کی بعض تجارتی اور ڈیجیٹل پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کر چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا