پیپلزپارٹی نے ایک مرتبہ پھر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
پیپلزپارٹی نے ایک مرتبہ پھر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2026 سب نیوز
کراچی (سب نیوز)پیپلزپارٹی نے ایک مرتبہ پھر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا ہے۔صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ گورنر ہاوس کراچی کا جو استعمال ہورہا ہے وہ صرف سندھ نہیں وفاق کے لیے بھی خطرناک ہے۔انہوں نے کہا کہ گورنر ہاوس میں بیٹھ کر بعض وفاقی وزیروں نے لوگوں کو اکسانے کی کوشش کی، لسانی سیاست کا دوبارہ سر اٹھانا انتہائی تشویشناک ہے۔سعید غنی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف وعدے کے مطابق اپنا یا ہمارا گورنر لگائیں۔
دوسری جانب صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ گورنر ہاوس، آئینی ادارے تعصب نما تقاریر کے لیے نہیں بنے، کراچی پہلے ہی یہ ماحول دیکھ چکا ہے، مزید متحمل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ گورنر ہاوس میں جو تقریب ہوئی اس میں تعصب کی انتہا ہوئی ہے، سندھ ایک تھا، ایک ہے اور ایک رہے گا۔شرجیل میمن نے کہا کہ نفرت انگیز باتیں اور تعصب پر مبنی سیاست کرنے والوں کا حال دیکھ لیں، ایم کیو ایم کا ایک ممبر کہہ رہا ہے کہ اسے ایم کیو ایم کے دوسرے ممبر سے خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ایک ممبر کے لیے آپ نے سارجنٹ بلائے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2مارچ کو طلب کرنے کا فیصلہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2مارچ کو طلب کرنے کا فیصلہ کیرئیر کالج کی سوچ اور نظریہ محنت اور ایمانداری ہے، جاوید انتظار بانی پی ٹی آئی کی 2024میں ڈیل فائنل ہو چکی تھی، اختیار ولی خان کا دعوی حملے کی تیاری، دنیا کا سب سے بڑا امریکی بحری بیڑہ ایران کے قریب پہنچ گیا ٹینشن، گالم گلوچ کا ماحول ختم کرکے سب سیاسی رہنما ڈائیلاگ کی طرف آئیں، نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی رمضان آتے ہی مہنگائی میں اضافہ، 17اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیںCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
اٹلی میں 4 پاکستانیوں کو وین میں بند کرکے جلاکر قتل کردیا گیا، پاکستانی ہی قاتل نکلے، 2 ملزم گرفتار
روم ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2026ء ) اٹلی کے جنوبی علاقے میں 4 پاکستانی کھیت مزدوروں کو ایک منی وین کے اندر مبینہ طور پر زندہ جلا کر قتل کر دیا گیا، اطالوی پولیس نے اس وحشیانہ قتل کے الزام میں 2 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ اطالوی اخبار کوریئر ڈیلا سیرا (Corriere della Sera) کے حوالے سے رپورٹ کیا گیا ہے کہ اٹلی کے جنوبی علاقے کلابریا میں ایک پیٹرول پمپ کے قریب ایک جلی ہوئی منی وین سے چار پاکستانی کارکناں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، اطالوی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ان مقتولین کے قتل کے شبہے میں 2 پاکستانی باشندوں کو حراست میں لے لیا، اطالوی پولیس نے گرفتار دونوں پاکستانی ملزمان کو ریمانڈ پر لے کر ان سے تفتیش شروع کر دی تاکہ اس گینگ اور دیگر سہولت کاروں کا پتہ لگایا جا سکے۔(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ یہ ہولناک واقعہ کلابریا کے ایک وسیع زرعی علاقے میں واقع گاؤں امینڈولارا کے قریب ایک پیٹرول اسٹیشن پر پیش آیا، پیٹرول پمپ پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی تصاویر نے اس سفاکیت کو بے نقاب کیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوٹیج میں دیکھا کہ دو افراد نے باہر سے منی وین کے دروازوں کو بلاک کر دیا تاکہ اندر موجود لوگ باہر نہ نکل سکیں۔ معلوم ہوا ہے کہ دروازے بند کرنے کے بعد ان افراد نے گاڑی کے اندر کوئی آتش گیر مائع پٹرول یا کیمیکل پھینکا، مائع پھینکتے ہی گاڑی میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی اور دونوں ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر جب آگ پر قابو پایا تو گاڑی کے اندر سے چاروں پاکستانیوں کی جھلسی ہوئی لاشیں برآمد ہوئیں، مقامی پولیس چیف انتونیو بوریلی نے تصدیق کی کہ یہ یقینی طور پر قتل کا معاملہ ہے، ہمیں بس اب اس کی مزید تفصیلات اور تانے بانے معلوم کرنے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ علاقہ گزشتہ چند ماہ سے تارکینِ وطن کے درمیان شدید کشیدگی کا مرکز بنا ہوا تھا، اس زرعی علاقے میں غیر ملکیوں اور خاص طور پر پاکستانیوں کے درمیان کھیتوں میں کام کی تقسیم، رہائشی کاغذات اور رہائش گاہوں کے مسائل پر شدید اختلافات چل رہے ہیں، حالیہ مہینوں میں اسی علاقے کے اندر پاکستانیوں کو لے جانے والی کاروں اور منی وینز کو آگ لگانے کے 14 واقعات پہلے بھی رپورٹ ہو چکے ہیں، جن کا انجام اب اس ہولناک ڈبل مرڈر کی صورت میں سامنے آیا۔