منہاج القرآن میں محفل حسن قرأت، بین الاقوامی شہرت یافتہ قراء کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری سید صداقت علی، قاری نور محمد چشتی نے تلاوت قرآن مجید پیش کرکے سماں باندھ دیا۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری خالد حمید کاظمی نے پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا لکھا گیا عربی کلام پیش کیا۔ ڈاکٹر سرور حسین نقشبندی نے بھی اس عربی کلام کا منظوم اردو ترجمہ پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 75ویں سالگرہ کی مناسبت سے مرکزی سیکرٹریٹ پر محفل حسن قرأت کا اہتمام کیا گیا۔ وطن عزیز کے نامور قراء حضرات نے قرآن مجید کی دل پذیر انداز میں تلاوت پیش کی۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری سید صداقت علی، قاری نور محمد چشتی نے تلاوت قرآن مجید پیش کرکے سماں باندھ دیا۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری خالد حمید کاظمی نے پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا لکھا گیا عربی کلام پیش کیا۔ ڈاکٹر سرور حسین نقشبندی نے بھی اس عربی کلام کا منظوم اردو ترجمہ پیش کیا۔ تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ کے طلبہ نے بھی تلاوت قرآن مجید پیش کی۔ اس موقع پر75پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا گیا اور پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ شرکاء نے شیخ الاسلام نے درازی عمر اور صحت و تندرستی کے لئے دعائیں کیں۔
تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، صدر منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل ڈاکٹر غزالہ قادری، محترم فضہ حسین قادری، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، نائب ناظمین اعلیٰ، ڈائریکٹر شعبہ جات اور بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ شیخ الاسلام خدمت دین کا مستند حوالہ اور علم کے فروغ کے لئے قابل تقلید خدمات انجام دے رہے ہیں، اُن کے قلم سے 7سو سے زائد کتب منظر عام پر آچکی ہیں جو ایک عظیم دینی ملی و قومی خدمت ہے۔
مقررین نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت دور دراز کے علاقوں میں 6سو سے زائد سکول قائم کئے جہاں ڈیڑھ لاکھ سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں۔ اس کے علاوہ نظام المدارس پاکستان ایک ایسی خدمت ہے جس کے تحت پونے تین سو سالہ پرانا نصاب تبدیل کیا گیا اور ہزاروں مدارس دینیہ کے طلباء کو قومی تعلیمی دھارے میں شامل کیا گیا۔ اختتام پر وطن عزیز کے لئے دعا کی گئی۔تقریب کے انتظامات جواد حامد، شہزاد رسول، حافظ عابد بشیر، حاجی محمد اسحاق نے کئے۔ نقابت کے فرائض حافظ سعید رضا بغدادی اور ان کی ٹیم نے انجام دئیے۔ تقریب میں ڈاکٹر رفیق نجم، بریگیڈیئر(ر) عمر حیات، راجہ زاہد محمود، میاں زاہد اسلام، کرنل(ر) خالد جاوید، فاؤنڈرز ممبران حاجی محمد اسلم قادری، حاجی محمد فاروق شیخ، حاجی محمد الیاس قادری، انعام اللہ خان، سردار فتح اللہ خان، حفیظ اللہ جاوید، جی ایم ملک، احمد نواز انجم، رانا محمد شکیل، محمد قاسم شیخ، ڈاکٹر شاہد محمود، میاں افتخار چودھری، چودھری محمد افضل، قاری ذیشان حنیف نے شرکت کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری محی الدین قادری پروفیسر ڈاکٹر منہاج القرآن عربی کلام پیش کیا کیا گیا پیش کی
پڑھیں:
خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔
احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔