ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام شہدائے مسجد خدیجة الکبری کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
ضلعی صدر ملتان عون رضا انجم نے کہا کہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر اور سرمایہ ہیں، ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہیں جن کی زندگی بھی محبت اہل بیت میں گزری اور موت بھی یاد خدا میں آئی، ماہ رمضان کے دوران ضلع بھر میں مختلف یونٹس اور مساجد میں قرآن خوانی اور مجالس ترحیم کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان سوتری وٹ یونٹ کے زیراہتمام نماز مغرب کے بعد مسجد جعفریہ حسین آباد میں شہدائے مسجد خدیجة الکبریٰ سانحہ ترلائی کلاں کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی، اس موقع پر ضلعی صدر ملتان عون رضا انجم، خطیب مسجد جعفریہ مولانا صابر حسین، ضلعی رہنما ملتان حسن رضا حسینی، یونٹ صدر اظہر حسین، مداح حسین، اقبال حسین اور دیگر موجود تھے۔ قرآن خوانی کے اختتام پر مجلس عزا سے مولانا صابر حسین بلوچ نے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر ملتان عون رضا انجم نے کہا کہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر اور سرمایہ ہیں، ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے جن کی زندگی بھی محبت اہل بیت میں گزری اور موت بھی یاد خدا میں آئی، اُنہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کے دوران ضلع بھر میں مختلف یونٹس اور مساجد میں قرآن خوانی اور مجالس ترحیم کا سلسلہ جاری رہے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔