رہنما پی ٹی آئی کا ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں علیمہ خان کے جذبات کا احساس کرنا چاہیے، وہ بانی پی ٹی آئی کی بہن ہیں، ان کی سخت بات بھی ہمیں برداشت کرنی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ہماری قیادت کو یہ پیش کش ضرور تھی کہ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں جا کر مل لیں لیکن جو کسی پریشر میں آ کر بانی سے نہیں ملا اس نے غلطی کی ہے لیکن اگر میں ہوتا تو ضرور ان سے ملاقات کرتا۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا کہ ہمیں علیمہ خان کے جذبات کا احساس کرنا چاہیے، وہ بانی پی ٹی آئی کی بہن ہیں، ان کی سخت بات بھی ہمیں برداشت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو ہمیں اسپیس دینی چاہیے، ہمیں احتیاط سے چلنا ہے کہ بہنوں کی دل آزاری بھی نہ ہو اور بانی کی رہائی بھی ہو، چیف جسٹس نے عمران خان کے حوالے سے 3 چیزوں پر کلیئر ہدایات دیں، چیف جسٹس نے بانی کی صحت، بچوں سے ملاقات اور کتابیں فراہم کرنے کی ہدایات دیں، سپریم کورٹ نے واضح ڈائریکشن دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کم از کم بانی پی ٹی آئی سے ذاتی معالج کی ملاقات تو کروا دے، ذاتی معالج تو سیاسی بات نہیں کرتے، فیصل سلطان سے عمران خان کا ایک طویل ساتھ ہے۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ہماری قیادت کو یہ پیش کش ضرور تھی کہ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں جا کر مل لیں، جو کسی پریشر میں آ کر بانی سے نہیں ملا اس نے غلطی کی ہے۔ علی محمد خان نے کہا کہ اگر میں ہوتا تو میں ضرور بانی پی ٹی آئی سے ملنے جاتا، میں ان سے پوچھتا کہ آپ کی صحت کیسی ہے، میں ہوتا تو ان کی صحت کی تصدیق بانی سے جیل میں مل کر کرتا۔ انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی نے فورس بنانے کا اعلان کیا تو میں پارلیمنٹ میں تھا، عمران کی رہائی کے معاملے پر سہیل آفریدی کی سوچ اچھی ہے، وزیر اعلیٰ نے یہ کہا کہ ہم پر امن کوششیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے تجویز دی کہ فورس کی جگہ لفظ رضا کار کر لیں، تجویز دی کہ بانی رہائی فورس کی جگہ بانی رہائی رضا کار کا نام دے دیں، اس سے مخالفین کو کسی تنقید کا موقع ہی نہیں ملے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی سے علی محمد خان نے کہا کہ کہ بانی

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری