عمران خان کی منتقلی یا ڈیل کی کوئی بات نہیں ہوئی، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کو بیرون ملک یا بنی گالہ منتقل کرنے کے حوالے سے کسی سطح پر کبھی کوئی گفتگو نہیں ہوئی اور ایسی باتیں محض افواہیں ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ممکن ہے سہولتوں کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کو اپروچ کیا گیا ہو، تاہم ڈیل کی خبریں محض سیاسی مقاصد کے لیے پھیلائی جاتی ہیں،مارکیٹ میں یہ پراڈکٹ رکھنے کے لیے ڈیل کی افواہیں پھیلائی جاتی ہیں”، اور اب اس پراڈکٹ کے پلے کچھ نہیں رہا، اس لیے ڈیل کی باتیں کر کے اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
خواجہ آصف نے خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کی نوکری خطرے میں ہے اور انہوں نے اپنی پوزیشن بچانے کے لیے مبینہ طور پر رہائی فورس کا اعلان کیا ہے، ایسی کوئی فورس آئینی اور قانونی حیثیت نہیں رکھتی کیونکہ وفاق کے سوا کسی کو مسلح فورس بنانے کا اختیار حاصل نہیں۔
بین الاقوامی معاملات پر بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ عالمی اجتماع میں پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی تعریف کی اور پاک فوج کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا، وزیراعظم کا حالیہ دورۂ امریکا پاکستان کے لیے مثبت ثابت ہوا اور اس سے عالمی سطح پر ملک کا تشخص بہتر ہوا ہے۔
وزیر دفاع نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ غزہ امن بورڈ کے اجلاس میں فلسطینیوں کی آبادکاری کے لیے مختلف کمٹمنٹس سامنے آئی ہیں اور امید ہے کہ غزہ دوبارہ آباد ہوگا اور وہاں فلسطینیوں کو بسایا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خواجہ آصف کرتے ہوئے کہا کہ ڈیل کی کے لیے
پڑھیں:
گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
فائل فوٹووفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی ہے۔
گلگت میں جیو نیوز سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ ہے، جس کا مقابلہ کوئی جماعت نہیں کرسکتی۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تمام جماعتیں اور ان کے لیڈرز انتخابی عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اگر کوئی جماعت یہ کہتی ہے کہ اسے حصہ نہیں لینے دیا جارہا تو وہ اپنی شکست کا بہانہ تلاش کررہی ہے۔