موبائل فون رکھنے کا الزام‘بہو کوبرہنہ کرکے بدترین تشدد
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جہلم (مانیٹرنگ ڈیسک ) موبائل فون رکھنے کا الزام لگا کر بہو کو برہنہ کرکے گرم لوہے اور ڈنڈوں سے تشدد کرنے کا انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے۔جہلم میں بہو پر تشدد کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا، جہاں موبائل فون رکھنے کے الزام میں سرالیوں نے بہو کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ سرالیوں نے مجھے برہنہ کر کے گرم لوہے کے راڈ اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ شوہر نے پلاس سے کان کھینچے جبکہ ساس، جیٹھ، جیٹھانی اور دیگر افراد نے مل کر تشدد کیا جس سے میں بے ہوش ہو گئی۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او جہلم سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔پولیس کے مطابق بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام ملزمان کو فوری گرفتار کرلیا گیا ہے، جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ خواتین پر تشدد کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جا سکتے۔ ظالم عناصر کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔ متاثرہ خاتون کو مکمل قانونی، طبی اور نفسیاتی معاونت فراہم کی جائے گی۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
اسلام آباد: موبائل انٹرنیٹ پیکجز مہنگے ہونے سے ملک بھر کے لاکھوں موبائل صارفین کو اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ تفصیلات کے مطابق مختلف موبائل کمپنیوں کے متعدد کال، ہائبرڈ اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق مختلف موبائل آپریٹرز کے 15 مقبول ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکجز کی قیمتوں میں 33 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی۔
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ 15 روزہ پیکجز اب 300 روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں۔
اسی طرح ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز کی قیمت میں 130 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ تین روزہ پیکجز 21 روپے، دو روزہ پیکجز 20 روپے اور ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز 5 روپے تک مہنگے کر دیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیے تمام نئی ٹیرف تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں، جہاں مختلف موبائل کمپنیوں کے کال اور انٹرنیٹ پیکجز، ان کی مدت، قیمت اور دستیاب سہولیات کا بآسانی موازنہ کیا جا سکتا ہے۔
اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹیلی کام شعبے میں شفافیت کو فروغ دینا اور صارفین کو مختلف موبائل کمپنیوں کے پیکجز سے متعلق درست اور مکمل معلومات فراہم کرنا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ خدمات کی قیمتوں میں اضافے سے طلبہ، فری لانسرز، آن لائن کاروبار کرنے والے افراد اور روزمرہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ماہانہ اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا۔