کراچی: صفورا چورنگی کے قریب پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
—فائل فوٹو
کراچی کے علاقے صفورا چورنگی کے قریب پولیس نے مقابلے میں زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ملزمان سے 3 پستول، موبائل فونز اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔
گلشن حدید سے 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتاردوسری جانب گلشن حدید میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا تاہم اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔
کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں دوہرے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔
پولیس نے کہا کہ ملزم نے سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں تعینات سب انسپکٹر عامر علی کو شہید کیا تھا اور ملزم رینجرز پر فائرنگ کے مختلف واقعات میں بھی ملوث رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میں ملوث ملزم کو گرفتار
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔