سیالکوٹ: زیرِ تعمیر اسکول کا شیڈ گرنے سے آٹھویں جماعت کی طالبہ جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سیالکوٹ میں زیرِ تعمیر گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کے کلاس رومز کا شیڈ گرنے سے ملبے تلے دب کر آٹھویں جماعت کی طالبہ جاں بحق ہوگئی۔
واقعے کے بعد مریم نواز نے فوری نوٹس لیا، جس پر وزیر تعلیم پنجاب سکندر حیات نے اسکول کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندان سے اظہارِ تعزیت کیا۔
ذرائع کے مطابق حادثے کے ایک گھنٹے تک ریسکیو اداروں کو اطلاع نہیں دی گئی اور نہ ہی زخمی طالبہ کو بروقت اسپتال منتقل کیا گیا۔
واقعے کے بعد سی او ایجوکیشن، اسکول پرنسپل اور ٹھیکیدار کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں تین انجینیئرز کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جاری فوجی تنازع سے امریکی افواج واپس بلانے کی ہدایت دینے والی وار پاورز قرارداد دوبارہ منظور کرلی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ قرارداد اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کی رکنِ کانگریس پرامیلا جے پال کی جانب سے پیش کی گئی جس کے حق میں 214 جب کہ مخالفت میں 208 ووٹ پڑے۔
رائے شماری میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کے تمام اراکین نے قرارداد کی حمایت کی جب کہ حکمراں جماعت ریپبلکن کے 5 ارکان نے بھی پارٹی پالیسی کے برعکس ووٹ دیتے ہوئے قرارداد کے حق میں رائے دی۔
خیال رہے کہ یہ دوسری بار ہے کہ ایوانِ نمائندگان نے اسی نوعیت کی قرارداد منظور کی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی ایوان نے ایسی ہی ایک قرارداد منظور کی تھی جسے بعد میں سینیٹ نے بھی منظور کر لیا تھا۔
اگرچہ قرارداد کی منظوری سیاسی لحاظ سے اہم سمجھی جا رہی ہے تاہم اس کی قانونی حیثیت محدود ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اس قسم کی وار پاورز قراردادیں آئین سے مطابقت نہیں رکھتیں اور صدر بطور کمانڈر اِن چیف قومی سلامتی کے معاملات میں فوجی فیصلے کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔
ووٹنگ سے قبل ہونے والی بحث میں ایوانِ خارجہ امور کمیٹی کے سرکردہ ڈیموکریٹ رکن گریگ میکس نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کانگریس کی پیشگی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کر کے امریکی قانون اور آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
یہ قرارداد ایسے وقت منظور ہوئی جب یمن کے حوثیوں کے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہیں۔