Nawaiwaqt:
2026-07-24@01:01:22 GMT

اشنا شاہ کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط ارسال

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT

اشنا شاہ کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط ارسال

پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کو جانوروں کے ساتھ ناروا سلوک روکنے سے متعلق خط لکھ دیا۔ اشنا شاہ نے یہ خط اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے، خط کے آغاز میں انہوں نے وزیرِ اعلیٰ کی صفائی، عوامی تحفظ اور خواتین کی حفاظت کے حوالے سے کوششوں کو سراہا، مگر اس کے ساتھ ہی ایک ایسا مسئلہ اٹھایا جو حکام کی توجہ حاصل نہیں کر پا رہا وہ ہے جانوروں کے ساتھ بدسلوکی۔ خط میں ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حال ہی میں میں نے ایک ویڈیو دیکھی جس میں ایک کتے کو گاڑی سے باندھ کر پنجاب کی مرکزی سڑک پر بے یار و مددگار گھسیٹا جا رہا تھا، کمنٹس میں لوگ لکھ رہے تھے کہ مریم نواز جانوروں کو مار رہی ہیں، چاہے یہ درست ہو یا غلط، یہ تصور پیدا ہو رہا ہے کیونکہ جانوروں کے ساتھ ناروا سلوک کے واقعات مسلسل پیش آ رہے ہیں اور اس پر کوئی مؤثر روک تھام نہیں ہے۔ انہوں نے دیگر جانوروں کے ساتھ ہونے والے برے واقعات کی نشاندہی کی، جس میں منظم ڈاگ فائٹس، گدھوں پر تشدد اور بازاروں میں جانوروں پر تشدد کرنا شامل ہیں۔ اداکارہ نے خط میں کچھ اہم اقدامات بھی تجویز کیے جس سے ایسے واقعات کو روکا جا سکتا ہے، جس میں جانوروں کے ساتھ ظلم کے قوانین پر عمل درآمد، جنگلی جانوروں کو پالتو بنانے پر پابندی اور صوبے بھر میں پروگرامز شامل ہیں۔ اشنا شاہ نے خط کے آخر میں لکھا کہ اگر آپ جانوروں کے ساتھ ہمدردی کا مظاہرہ کریں، ہمارے پیارے نبی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق تو ناصرف پنجاب بلکہ پورے ملک کے لیے ایک مثال قائم کی جا سکتی ہے اور ممکن ہے کہ دیگر صوبوں کے رہنما بھی اس کی پیروی کریں، آپ ہمارے دل بھی جیت سکتی ہیں۔  

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: جانوروں کے ساتھ اشنا شاہ

پڑھیں:

پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالیہ بارشوں میں پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے‘کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے‘ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 38 مکانات متاثر ہوئے.

(جاری ہے)

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے.

ادھرمحکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے نشیبی علاقے زیر آب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے. صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج ہونے والی بارش سے واپڈا ٹاﺅن‘ جوہر ٹاﺅن‘ گلبرگ اور ڈیفنس ‘ او پی ایف سوسائٹی‘ ایل ڈی اے ایونیو‘ فیصل ٹاﺅن‘ماڈل ٹاﺅن‘علامہ اقبال ٹاﺅن‘مسلم ٹاﺅن‘گارڈن ٹاﺅن‘سبزہ زار‘ملتان روڈسمیت شہر بھر میں تیزبارش سے شہر کی مرکزی شاہرائیں ندیوں کا منظرپیش کرتی رہیں جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھر میں داخل ہوگیا.

شمالی لاہوراور اندرون شہر میں بھی بارش کی پانی کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثرہوئے . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت درجہ حرات 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم مرطوب مگر خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے. 

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مزہ کرکرا: اے آئی سے بنے جعلی جانوروں نے اصلی ویڈیوز بھی مشکوک بنادیں
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا