نائیجیریا میں خونریز حملہ، درجنوں افراد جاں بحق، گھر نذر آتش، خواتین و بچے لاپتا
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
افریقی ملک نائیجیریا کی ریاست زمفارا ایک بار پھر بے امنی کی لپیٹ میں آ گئی جہاں مسلح افراد نے ایک دیہی بستی پر حملہ کر کے کم از کم 50 افراد کو قتل کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملہ شام کے وقت شروع ہوا اور رات بھر وقفے وقفے سے فائرنگ اور آتش زنی کا سلسلہ جاری رہا، جس سے پورا علاقہ خوف و ہراس میں ڈوب گیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ درجنوں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر سوار مسلح افراد گاؤں میں داخل ہوئے اور گھروں کو آگ لگانا شروع کر دی۔ جو لوگ جان بچا کر بھاگنے کی کوشش کرتے رہے، انہیں نشانہ بنایا گیا۔
اس دوران کئی خاندان اپنے ہی گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے جب کہ متعدد مکانات مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کے ساتھ ساتھ لوگوں کو یرغمال بھی بنایا۔
رپورٹس کے مطابق خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد لاپتا ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہیں اغوا کر کے ساتھ لے جایا گیا ہے۔ زخمیوں کو قریبی شہروں کے طبی مراکز منتقل کیا گیا جہاں انہیں ہنگامی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
مقامی رکن اسمبلی نے بتایا کہ دیہی علاقوں میں سیکورٹی کی کمی کے باعث ایسے حملے بڑھتے جا رہے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا اندیشہ ہے۔
نائیجیریا کے شمال مغربی علاقوں میں حالیہ برسوں کے دوران مسلح گروہوں کی کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں اغوا برائے تاوان اور اجتماعی حملے معمول بنتے جا رہے ہیں۔
انسانی حقوق کی تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی موجودگی بڑھائی جائے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ تازہ واقعے نے ایک بار پھر ریاستی عملداری اور امن و امان کی صورتحال پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔
مزید :