لائیو اسٹاک شعبے میں انقلابی پیشرفت: پاکستان کی پہلی جینڈر سورٹڈ اسٹرا لیب اوکاڑہ میں قائم
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
اوکاڑہ:
گرین کارپوریٹ لائیواسٹاک انیشیٹو (جی سی ایل آئی) نے ملک کی پہلی جینڈر سورٹڈ اسٹرا لیب اوکاڑہ میں قائم کردی۔
اس انقلابی پیش رفت سے پاکستان کے لائیواسٹاک شعبے میں جدید سائنسی بنیادوں پر ترقی کی نئی راہیں کھل گئی ہیں۔
جی سی ایل آئی کا کہنا ہے کہ ادارہ قومی سطح پر لائیوسٹاک سیکٹر کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد جینیاتی بہتری، جدید بریڈنگ ٹیکنالوجی، کارپوریٹ فارمنگ اور ویلیو ایڈیشن کے ذریعے لائیوسٹاک کو ایک پائیدار اور منافع بخش صنعت میں تبدیل کرنا ہے۔
لیب کے قیام کے بعد کسانوں کو مناسب قیمت پر معیاری جینڈر سورٹڈ اسٹرا فراہم کیے جا رہے ہیں۔ جینڈر سورٹڈ اسٹرا ٹیکنالوجی کی بدولت مصنوعی افزائش نسل کے دوران جانوروں کی جنس کا انتخاب ممکن ہو گیا ہے، جس سے پیداواری اہداف زیادہ مؤثر انداز میں حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق ڈیری فارمنگ میں مادہ جانوروں کی زیادہ اہمیت کے پیش نظر یہ ٹیکنالوجی دودھ کی پیداوار میں تیزی سے اضافہ ممکن بناتی ہے، جبکہ بیف سیکٹر میں نر جانوروں کے انتخاب سے گوشت کی پیداوار اور معیار میں بہتری آتی ہے۔
اس سے قبل پاکستان میں جینڈر سورٹڈ اسٹرا بیرونِ ملک سے درآمد کیا جاتا تھا، جو مہنگا ہونے کے ساتھ محدود پیمانے پر دستیاب تھا۔ جی سی ایل آئی کے اس اقدام سے اب یہ سہولت عام کسانوں کی دسترس میں آ گئی ہے، جس سے اخراجات میں کمی اور پیداوار میں اضافہ متوقع ہے۔
اعلیٰ معیار کے اسٹرا کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے جی سی ایل آئی نے امریکہ، برازیل، آسٹریلیا اور دیگر ممالک سے اعلیٰ خصوصیات کے حامل نامور بریڈنگ بیلز درآمد کیے ہیں۔ دودھ اور گوشت کے لیے الگ الگ نسلوں کے جینڈر سورٹڈ اسٹرا کسانوں کو فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ شعبے کی مخصوص ضروریات پوری کی جا سکیں۔
کسانوں نے جی سی ایل آئی کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے لائیوسٹاک کے شعبے میں جینیاتی بہتری، پیداوار میں اضافہ اور معاشی استحکام کو فروغ ملے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جینڈر سورٹڈ اسٹرا جی سی ایل آئی
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔