کراچی کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات رونما ہوئے جس میں ڈیفنس میں زیر زمین گیس لائن پھٹنے کا بھی واقعہ پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ اے فیز 7 کے علاقے سحر کمرشل کے قریب زیر زمین سوئی گیس لائن پھٹ گئی۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سے فائر اینڈ ریسکیو ٹیم، ایمبولینس اور فائر بریگیڈ ٹرک کو روانہ کردیا گیا۔
ٹیم موقع پر پہنچ گئی، علاقے کا محاصرہ کر کے متعلقہ اداروں کو اطلاع دی گئی جبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
دوسری جانب کورنگی صنعتی ایریا چمڑا چورنگی کے قریب گارمنٹس فیکٹری کے ایک حصے میں آگ لگ گئی جس پر تین فائر بریگیڈ گاڑیوں کی مدد سے قابو پالیا گیا۔
حکام کے مطابق کولنگ کا عمل کرنے کے بعد آتشزدگی کی وجوہات کا جائزہ لیا جائیگا۔
علاوہ ازیں ملیر ٹنکی کے قریب ایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس پر فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قابو پالیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق آتشزدگی کے کسی واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔
بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔
View this post on Instagramدوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔