کراچی کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
کورنگی صنعتی ایریا چمڑا چورنگی کے قریب گارمنٹس فیکٹری کے ایک حصے میں آگ لگ گئی، جس پر تین فائر بریگیڈ گاڑیوں کی مدد سے قابو پا لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات رونما ہوئے، جس میں ڈیفنس میں زیر زمین گیس لائن پھٹنے کا بھی واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ اے فیز 7 کے علاقے سحر کمرشل کے قریب زیر زمین سوئی گیس لائن پھٹ گئی۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سے فائر اینڈ ریسکیو ٹیم، ایمبولینس اور فائر بریگیڈ گاڑی کو روانہ کر دیا گیا۔ ٹیم موقع پر پہنچ گئی، علاقے کا محاصرہ کر کے متعلقہ اداروں کو اطلاع دی گئی، جبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
دوسری جانب کورنگی صنعتی ایریا چمڑا چورنگی کے قریب گارمنٹس فیکٹری کے ایک حصے میں آگ لگ گئی، جس پر تین فائر بریگیڈ گاڑیوں کی مدد سے قابو پا لیا گیا۔ حکام کے مطابق کولنگ کا عمل کرنے کے بعد آتشزدگی کی وجوہات کا جائزہ لیا جائیگا۔ علاوہ ازیں ملیر ٹنکی کے قریب ایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی، جس پر فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قابو پا لیا۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق آتشزدگی کے کسی واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فائر بریگیڈ کے مطابق کے قریب
پڑھیں:
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
سٹی 42: میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع، بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ۔
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں،اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
امید ہے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔