لاہور(نیوز ڈیسک) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے دعویٰ کیا ہے کہ مئی 2024 سے مئی 2025 کے تقابلی جائزے میں صوبے پنجاب، بالخصوص لاہور میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
سی سی ڈی کے مطابق محکمہ نے گزشتہ سال مئی میں خصوصی آپریشنز کا آغاز کیا تھا اور حالیہ اجلاس میں کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، لاہور میں قتل کے واقعات 361 سے کم ہو کر 220 رہ گئے، جو 39 فیصد کمی ظاہر کرتے ہیں جبکہ اقدامِ قتل کے کیسز 812 سے کم ہو کر 504 ہو گئے، جسے 38 فیصد کمی قرار دیا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ڈکیتی کے واقعات 35 سے کم ہو کر 15 اور گھریلو ڈکیتی 33 سے کم ہو کر 6 رہ گئی، راہزنی کے واقعات میں 78 فیصد کمی جبکہ موٹرسائیکل اور گاڑی چھیننے کے واقعات میں بالترتیب 69 اور 50 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

صوبے بھر کے اعداد و شمار کے مطابق قتل کے واقعات 3,952 سے کم ہو کر 3,022 رہ گئے جو 24 فیصد کمی بنتی ہے جبکہ اقدامِ قتل کے واقعات میں 18 فیصد کمی رپورٹ کی گئی۔

سی سی ڈی کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران 19 پولیس اہلکار شہید اور 167 زخمی ہوئے جن میں 13 اہلکار سی سی ڈی سے تعلق رکھتے ہیں۔

دوسری جانب ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے سی سی ڈی نے مؤقف اختیار کیا کہ جعلی مقابلوں اور ماورائے عدالت اقدامات کے الزامات بے بنیاد ہیں، مذکورہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 2025 کے پہلے 8 ماہ کے دوران 670 مقابلوں میں 924 مشتبہ افراد مارے گئے۔

سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ ادارہ آئین پاکستان اور پولیس آرڈر 2002 کے تحت کام کرتا ہے اور طاقت کا استعمال صرف آخری چارۂ کار کے طور پر کیا جاتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سے کم ہو کر کے واقعات کے مطابق فیصد کمی سی سی ڈی قتل کے

پڑھیں:

یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری

دبئی: یو اے ای ویزا آن ارائیول سے متعلق متحدہ عرب امارات نے نئی شرائط، فیس اور درخواست کے طریقہ کار کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ نئی ہدایات کے تحت مخصوص ممالک کے اہل شہری امارات پہنچنے پر 14 یا 60 روزہ ویزا حاصل کر سکیں گے، تاہم اس کے لیے مقررہ شرائط پر پورا اترنا لازمی ہوگا۔

دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے مطابق بھارت، انڈونیشیا، ویتنام، تھائی لینڈ، فلپائن، کینیا اور جنوبی افریقہ کے شہری، اور ان کے ہمراہ سفر کرنے والے اہل خانہ، اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

حکام کے مطابق درخواست گزار کے پاس کم از کم چھ ماہ کے لیے کارآمد پاسپورٹ، سفید پس منظر والی حالیہ رنگین تصویر اور امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا یا سنگاپور کی جانب سے جاری کردہ قابل قبول رہائشی پرمٹ یا ویزا ہونا ضروری ہے۔

اعلامیے کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کو صرف ایک مرتبہ مزید 14 دن کے لیے توسیع دی جا سکتی ہے، جبکہ 60 روزہ ویزا میں توسیع کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔

جی ڈی آر ایف اے نے بتایا کہ ویزا کے لیے درخواست اس کی سرکاری ویب سائٹ یا اسمارٹ ایپ کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہے۔ درخواست کی منظوری کے بعد ویزا رجسٹرڈ ای میل پر ارسال کیا جائے گا، جبکہ عام طور پر درخواستوں پر 48 گھنٹوں کے اندر کارروائی مکمل کر لی جاتی ہے۔

فیس کے حوالے سے جاری تفصیلات کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کی فیس 172.50 درہم جبکہ 60 روزہ ویزا کی فیس 422.50 درہم مقرر کی گئی ہے۔

جی ڈی آر ایف اے کا کہنا ہے کہ اس سہولت کا مقصد بین الاقوامی مسافروں کے لیے سفری عمل کو مزید آسان بنانا، سیاحت کو فروغ دینا اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو متحدہ عرب امارات کی جانب راغب کرنا ہے۔

ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2026 کے پہلے چھ ماہ کے دوران اس پروگرام کے تحت 73 ہزار 551 ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جو اس سہولت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔

اہم وضاحت: جاری کردہ شرائط میں پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز شامل نہیں ہیں۔ یہ سہولت صرف ان مخصوص ممالک کے شہریوں کے لیے ہے جن کا جی ڈی آر ایف اے نے اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق