City 42:
2026-07-24@02:12:40 GMT

نمبر پلیٹس کے مسائل، بلاوجہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT

علی ساہی:پولیس اور محکمہ ایکسائز کے درمیان کوآرڈینیشن کے فقدان کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جہاں بلاوجہ جرمانے اور گاڑیاں تھانوں میں بند کیے جانے کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ3 برس سے سرکاری نمبر پلیٹس کا مرکزی اجرا بند ہے، تاہم گورنمنٹ پیٹرن کی نمبر پلیٹس آویزاں نہ کرنے پر کارروائیاں جاری ہیں۔ اس صورتحال کے پیش نظر محکمہ ایکسائز کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ شہری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر حکومتی پیٹرن کے مطابق تیار کردہ پرائیویٹ نمبر پلیٹس آویزاں کر سکتے ہیں۔

پنجاب: لگژری سرکاری گاڑیاں اور لامحدود پیٹرول، افسر شاہی کیلئے نئی ٹرانسپورٹ پالیسی جاری

جاری کردہ مراسلے کے مطابق  سرکاری طور پر نمبر پلیٹس کی فیس وصولی بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کے خلاف کارروائیاں نہ کی جائیں، جبکہ صرف غیر منظور شدہ فارمیٹ والی نمبر پلیٹس کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ فارمیٹ کے مطابق نمبر پلیٹ لگانے والوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

ایکسائز ذرائع کے مطابق نمبر پلیٹس کی تیاری میں تاخیر کے باعث کنٹریکٹ منسوخ کرنا پڑا تھا، جس کے نتیجے میں لاکھوں نمبر پلیٹس فیس کی ادائیگی کے باوجود جاری نہیں ہو سکیں۔ حالات کے پیش نظر شہریوں کو عارضی طور پر پرائیویٹ نمبر پلیٹس تیار کروانے کی اجازت دی گئی ہے تاکہ وہ قانونی تقاضے پورے کر سکیں۔

ستھرا پنجاب،دنیا کا سب سے بڑا صفائی کا نظام

حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اور ایکسائز کے درمیان مؤثر رابطے سے شہریوں کو درپیش مسائل کا جلد از جلد حل نکالا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: نمبر پلیٹس کے مطابق

پڑھیں:

سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری

بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
 سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
 سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل