data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے سرکاری ملازمین کے لیے نئے تعمیر شدہ رہائشی فلیٹس کا افتتاح کر دیا۔ میڈیا کے مطابق سول کوارٹرز پشاور میں 1000 اسکوائر فٹ رقبے پر مشتمل 96 جدید رہائشی فلیٹس تعمیر کیے گئے ہیں، منصوبہ 6.

91 کنال رقبے پر محیط، بیسمنٹ اور چار منزلہ عمارت میں ہر فلور پر 24 فلیٹس تعمیر، ان رہائشی فلیٹس میں بجلی، پانی، گیس، سکیورٹی، پارکنگ سمیت دیگر ضروریات فراہم ہونگی۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان کے وژن کے مطابق سرکاری ملازمین کو بہتر رہائش دے کر کارکردگی اور ادارہ جاتی استحکام بڑھایا جا رہا ہے، صوبائی حکومت سرکاری ملازمین کے لیے رہائشی منصوبوں میں توسیع اور ہاؤسنگ سیکٹر میں اصلاحات کا عمل جاری رکھے گی، سرکاری ملازمین حکومت کا قیمتی سرمایہ ہیں، ان کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے۔دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے رمضان المباک میں عوامی ریلیف کے لیے بانی عمران خان کے وژن کے مطابق جامع پلان منظور کرلیا ہے۔ میڈیا کے مطابق وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ احساس رمضان پیکج کے تحت مستحق خاندانوں کو 12500 روپے فراہم کیے جا رہے ہیں اور تقسیم آٹھویں روزے تک مکمل کی جائے گی۔رمضان میں عوام کو ہر صورت ریلیف فراہم کیا جائے اور قیمتوں میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں ہوگا۔ ذخیرہ اندوزی اور خودساختہ نرخوں کے خلاف سخت کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔ صوبے میں 146 پرائس مانیٹرنگ ڈیسک قائم کیے گئے ہیں اور 161 اضافی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مقرر کیے گئے ہیں۔ ہر ضلع اور تمام انٹری پوائنٹس پر احساس رمضان دسترخوان قائم کیے جائیں گے۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: محمد سہیل ا فریدی نے سرکاری ملازمین رہائشی فلیٹس کے مطابق

پڑھیں:

آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔

اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن