ڈپٹی ڈائریکٹر عمران رضوی اور بلڈنگ انسپکٹر لطافت مرزا کی تعمیراتی مافیا سے ملی بھگت ، سرگرمیاں تیز
لیا قت آباد نمبر 4کے پلاٹ نمبر 07اور 589پر خلاف ضابطہ تعمیرات پر علاقہ مکین سخت پریشان

ضلع وسطی کے علاقے لیاقت آباد کی تنگ و تاریک گلیوں میں تعمیراتی مافیا کی سرگرمیاں روز بروز بڑھتی جا رہی ہیں، جس سے علاقہ مکین شدید پریشان ہیں۔ شہر قائد کے اس گنجان آباد علاقے میں خلاف ضابطہ تعمیرات کی حوصلہ افزائی کا الزام بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران پر لگایا جا رہا ہے ۔جرأت سروے ٹیم کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق، لیاقت آباد نمبر 4 کے پلاٹ نمبر 07 اور 589 پر تعمیراتی مافیا نے ضابطہ تعمیرات کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے بلند و بالا عمارتیں کھڑی کر دی ہیں۔ مقامی مکینوں کا کہنا ہے کہ ان غیر قانونی تعمیرات کی وجہ سے علاقے کی تنگ گلیوں میں روشنی اور ہوا کی آمد رک گئی ہے ، اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں رسائی ممکن نہیں رہے گی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان خلاف ورزیوں میں مبینہ طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر عمران رضوی اور بلڈنگ انسپکٹر لطافت مرزا کا تعمیراتی مافیا سے ملی بھگت ہے ۔ مکینوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ان افسروں کی سرپرستی کی وجہ سے مافیا منصوبہ بندی کے تحت تعمیرات کر رہا ہے اور اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ حکام فوری نوٹس لیتے ہوئے ان غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کریں اور مافیا کے ساتھ ملی بھگت کرنے والے افسران کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر فوری طور پر ان خلاف ورزیوں پر روک تھام نہ لگائی گئی تو لیاقت آباد جیسے رہائشی علاقے میں تباہ کن صورتحال پیدا ہو سکتی ہے ۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: تعمیراتی مافیا

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا