پی پی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی جنرل سیکرٹری کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ اس کے برعکس پاکستان پیپلز کے صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ مسلسل میدانِ عمل میں موجود ہیں۔ وہ عوام کے درمیان جا کر ان کے مسائل سنتے اور حل کے لیے عملی اقدامات کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی ویمن ونگ گلگت بلتستان کی جنرل سیکرٹری پروین جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر خالد خورشید وزیراعلیٰ ہاؤس خیبر پختونخوا تک محدود ہو چکے ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر حافظ حفیظ الرحمن اسلام آباد میں بیٹھ کر حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ بانٹنے میں مصروف ہیں۔زمینی حقائق سے لاتعلقی اور عوامی مسائل سے دوری ان کی سیاست کا واضح ثبوت ہے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اس کے برعکس پاکستان پیپلز کے صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ مسلسل میدانِ عمل میں موجود ہیں۔ وہ عوام کے درمیان جا کر ان کے مسائل سنتے اور حل کے لیے عملی اقدامات کرتے ہیں۔ حقیقی قیادت وہی ہوتی ہے جو مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑی ہو، نہ کہ دور بیٹھ کر بیانات دے۔ نگر کالونی کے باسیوں نے بھی اس بات کا برملا اعتراف کیا ہے کہ امجد ایڈووکیٹ ہی ان کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ عوام اپنے دکھ اور مسائل اسی کے سامنے رکھتے ہیں جسے وہ اپنا خیرخواہ سمجھتے ہوں۔ منفی سیاست کرنے اور معاملات کو غلط رخ دینے کی کوشش کرنے والے عناصر دراصل عوامی مسائل سے نابلد اور غیر سنجیدہ سیاسی سوچ کے حامل ہیں، جن کا مقصد خدمت نہیں بلکہ انتشار پھیلانا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے صوبائی صدر

پڑھیں:

حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

(جاری ہے)

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی