پاکستان میں لائیواسٹاک میں نئی پیش رفت، اوکاڑہ میں ملک کی پہلی جینڈر سورٹڈ اسٹرا لیب قائم
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
گرین کارپوریٹ لائیواسٹاک انیشیٹو (جی سی ایل آئی) نے اوکاڑہ میں ملک کی پہلی جینڈر سورٹڈ اسٹرا لیب قائم کر دی ہے، جس سے پاکستان کے لائیواسٹاک شعبے میں جدید سائنسی بنیادوں پر ترقی کے نئے راستے کھل گئے ہیں۔
جی سی ایل آئی کے مطابق اس لیب کا مقصد جینیاتی بہتری، جدید بریڈنگ ٹیکنالوجی، کارپوریٹ فارمنگ اور ویلیو ایڈیشن کے ذریعے لائیوسٹاک کو پائیدار اور منافع بخش صنعت میں تبدیل کرنا ہے۔ لیب کے قیام کے بعد کسانوں کو معیاری جینڈر سورٹڈ اسٹرا مناسب قیمت پر فراہم کی جا رہی ہے، جس سے مصنوعی افزائش نسل کے دوران جانوروں کی جنس کا انتخاب ممکن ہوا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ ٹیکنالوجی ڈیری فارمنگ میں مادہ جانوروں کے انتخاب سے دودھ کی پیداوار میں اضافہ اور بیف سیکٹر میں نر جانوروں کے انتخاب سے گوشت کی معیار اور مقدار میں بہتری ممکن بناتی ہے۔ اس سے قبل پاکستان میں یہ اسٹرا مہنگا اور محدود پیمانے پر بیرونِ ملک سے درآمد کیا جاتا تھا، جبکہ اب یہ سہولت عام کسانوں کی دسترس میں آ گئی ہے۔
جی سی ایل آئی نے اعلیٰ معیار کے اسٹرا کی فراہمی کے لیے امریکہ، برازیل اور آسٹریلیا سے بہترین بریڈنگ بیلز درآمد کیے ہیں، اور دودھ اور گوشت کے لیے الگ الگ نسلوں کے اسٹرا فراہم کیے جا رہے ہیں۔ کسانوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے شعبے میں جینیاتی بہتری، پیداوار میں اضافہ اور معاشی استحکام کو فروغ ملے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :