امریکا و ایران میں کشیدگی پر سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ کو تشویش
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
انہوں نے بتایا کہ خطے میں کشیدگی کے معاملے پر اقوامِ متحدہ کی جانب سے امریکا اور ایران سے سفارت کاری کے ذریعے اختلافات حل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے بتایا ہے کہ سیکریٹری جنرل یو این انتونیو گوتریس کو امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پر تشویش ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی فوجی نقل و حرکت، جنگی مشقوں اور بحری موجودگی پر سیکریٹری جنرل کو شدید تشویش ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خطے میں کشیدگی کے معاملے پر اقوامِ متحدہ کی جانب سے امریکا اور ایران سے سفارت کاری کے ذریعے اختلافات حل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ دوسری جانب ایران نے اقوامِ متحدہ کو لکھے گئے خط میں خبردار کیا ہے کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں وہ اپنے دفاع کا حق استعمال کرے گا اور اس کے نتائج کی ذمے داری امریکا پر ہو گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سیکریٹری جنرل
پڑھیں:
امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔
U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔