لاہور سمیت پنجاب بھر میں آٹھویں جماعت کے سالانہ بورڈ امتحانات کا آغاز 9 مارچ سے ہوگا۔ذرائع کے مطابق 9 مارچ کو پہلا پرچہ ریاضی کا لیا جائے گا، 10 مارچ کو اردو، 11 مارچ کو انگلش جبکہ 12 مارچ کو سائنس کا پرچہ لیا جائے گا، پیکٹاء صرف 4 مضامین کا امتحان لے گا، باقی پیپرز سکول لے گا۔تمام طلباء کو ہدایت کی گئی ہے کہ 30 منٹ پہلے امتحانی مرکز پہنچے، امتحانی مراکز میں موبائل فون، سمارٹ واچ اور الیکٹرانک ڈیوائسز لانے پر سخت پابندی عائد کی گئی ہے، امیدواروں کیلئے ب فارم اور رول نمبر سلپ ساتھ لانا لازمی ہوگا جبکہ طلبا بلیو یا بلیک بال پوائنٹ اور کلپ بورڈ ساتھ لائے گے۔ریاضی کے امتحان میں شرکت کرنے والے طلباء کیلئے جیومیٹری باکس لانے کی اجازت ہوگی، امتحان کا وقت صبح نو سے دوپہر بارہ بجے تک مقرر کیا گیا ہے، امتحان کے دوران اضافی شیٹس نہیں دی جائیں گی، فراہم کردہ جوابی کاپی ہی استعمال ہوگی، امتحان ختم ہونے سے پہلے کسی امیدوار کو امتحانی ہال چھوڑنے کی اجازت نہیں ہوگی۔علاوہ ازیں، نتائج کا اعلان 31 مارچ کو کیا جائے گا۔
   
 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مارچ کو

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ  امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ