Daily Sub News:
2026-07-24@00:48:50 GMT

واٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT

واٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

واٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2026 سب نیوز

نیویارک: (آئی پی ایس) انسٹنٹ میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین نے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا۔

تازہ ترین اپ ڈیٹ کے بعد صارفین اب کوئی گروپ جوائن کرنے سے پہلے کے میسجز بھی دیکھ سکیں گے۔

واٹس ایپ میں جب کوئی صارف کسی گروپ کو جوائن کرتا ہے تو اس کو اس گروپ میں شامل ہونے سے پہلے کے میسجز نہیں دِکھتے، جس کا مطلب ہے کہ کسی نئے فریق کا بزی گروپ میں شامل ہونا کافی الجھاؤ کا سبب ہو سکتا ہے۔

اب جب کسی کو گروپ میں شامل کیا جائے گا تو دیگر ممبران اس کی شمولیت سے پہلے کے میسجز بھیج کر گفتگو علم میں لا سکتے ہیں۔

تاہم، موجودہ طریقہ کار برقرار رہے گا اور گروپ میں شامل کسی فرد کو نئے شخص کو پرانے میسجز بھیجنے ہوں گے، ایڈمنز کے پاس یہ اختیار ہوگا کہ وہ یہ آپشن آن یا آف کر سکیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشناختی کارڈ زندگی کی بنیادی ضرورت، کوئی عدالت بلاک نہیں کر سکتی: سپریم کورٹ چین،اسپرنگ فیسٹیول گالا میں روبوٹس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی چین، شینزو۔20 خلائی جہاز کی بحفاظت واپسی پی ٹی اے کا بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت کا اعلان واٹس ایپ صارفین خبردار، ہائی جیکنگ خطرات میں اضافہ، کیسے بچا جائے؟ فائیو جی ابتدائی طور پر پاکستان کے کن مقامات پر دستیاب ہوگا؟ اہم خبر آ گئی چین نے سیٹلائیٹ انٹرنیٹ کے لیے لو ارتھ آربٹ میں 17 سیٹلائیٹس کامیابی سے لانچ کر دیے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: واٹس ایپ

پڑھیں:

24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

علامتی فوٹو

حکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلی

علم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔

اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم