رمضان احساس پروگرام: 12500 حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
ویب ڈیسک :خیبرپختونخوا حکومت نے رمضان احساس پروگرام کے تحت 12 ارب 80 کروڑ روپے کی منظوری دے دی، رمضان پیکج کے تحت 10 لاکھ شہریوں کو 12500 روپے فی خاندان کے حساب سے ملیں گے۔
ذرائع صوبائی حکومت کے مطابق خیبر پختونخوا کا رمضان احساس پیکج من پسند افراد میں تقسیم ہوگا۔ صوبائی حکومت نے رمضان احساس پروگرام کے تحت 12 ارب 80 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔ صوبائی کابینہ نے رمضان پیکج کے تحت ہر پارٹی کے رکن اسمبلی کیلئے 5، 5 کا کوٹہ ہے۔
سری لنکا سے ٹکر سے قبل ہیری بروک کا دو ٹوک پیغام
پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی اور 2024 میں ناکام امیدواروں کیلئے بھی کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔ رمضان پیکج کے تحت پارٹی سے تعلق رکھنے والے تحصیل چیئرمین کیلئے ڈھائی ہزار افراد کا کوٹہ ہے۔ پی ٹی آئی خواتین ونگ، یوتھ ونگ اور آئی ایس ایف کو بھی 5، 5 ہزارروپے کا کوٹہ دیا گیا ہے۔ رمضان احساس پیکج کی تمام رقم محکمہ سماجی بہبود کے تحت بینک کے ذریعے تقسیم کی جائیگی۔
یاد رہے کچھ روز قبل وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے39 ارب روپے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دی۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے امریکا سے ویڈیو لنک پر اجلاس کی صدارت کی جس میں ایک نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔
لاہور میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے: محکمہ موسمیات
اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج 2026 کی منظوری دی گئی۔ وزارت تخفیف غربت اور سماجی تحفظ ای سی سی میں سمری پیش کی جس میں پیکیج کےتحت مستحق خاندانوں میں فی کس 13 ہزار تقسیم ہوں گے۔ رمضان کےپہلے ہفتے کےدوران مستحقین کورقوم منتقل کی جائیں گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ رمضان ریلیف پیکیج کی رقم ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے تقسیم کی جائے گی، وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج کاحجم 29 ارب روپے اس سال بجٹ سے فراہم کیے جائیں گے، وزیراعظم کے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے 10 ارب روپے پہلے سے موجود ہیں۔ وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج سے ایک کروڑ 20لاکھ خاندان مستفید ہوں گے۔
علی امین گنڈاپور کیخلاف کارروائی کا فیصلہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
اسلام آباد: مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے، جبکہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی مزید مہنگے ہو گئے ہیں۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں، جن کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 297 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل مٹی کا تیل 289 روپے 37 پیسے فی لیٹر میں دستیاب تھا۔
حکام کے مطابق صرف تین روز کے دوران مٹی کے تیل کی قیمت میں مجموعی طور پر 14 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث خصوصاً سرد علاقوں اور گھریلو صارفین پر مالی بوجھ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن نے بھی پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کے بعد 375 روپے 04 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 23 جولائی 2026 سے کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد مسلسل بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں نے عوام، ٹرانسپورٹ سیکٹر، زرعی شعبے اور کاروباری سرگرمیوں پر اضافی مالی دباؤ بڑھا دیا ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام نہ آیا تو آئندہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید ردوبدل کا امکان موجود ہے۔