نواب شاہ لنک روڈ سے کروڑوں روپے کی ادویات سے بھرا چھینا گیا مزدا برآمد
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
موٹروے پولیس ساؤتھ زون کے سیکٹر سکرنڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نواب شاہ لنک روڈ سے کروڑوں روپے مالیت کی ادویات سے بھرا چھینا گیا مزدا برآمد کر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق گاڑی میں ایبٹ کمپنی کی ادویات موجود تھیں جو کراچی سے سکھر منتقل کی جا رہی تھیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے دوران سفر گاڑی چھین لی تھی، جس پر ڈرائیور نے فوری طور پر موٹروے پولیس کی 130 ہیلپ لائن پر اطلاع دی۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے جدید ٹریکنگ سسٹم کی مدد سے گاڑی کی لوکیشن حاصل کی اور فوری کارروائی کا آغاز کیا۔
موٹروے پولیس کی مؤثر حکمت عملی کے نتیجے میں گاڑی قاضی احمد کے قریب سے بازیاب کر لی گئی۔ برآمدگی کے بعد قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے گاڑی کو مزید تفتیش کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
ڈی آئی جی سید فرید علی نے کارروائی میں شامل افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بروقت ایکشن کو قابلِ تحسین قرار دیا اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی احسن انجام دہی پر انہیں شاباش دی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔