بنوں: فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ ناکام، 5 دہشت گرد ہلاک، لیفٹیننٹ کرنل سمیت 2 جوان شہید
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اپنے قافلے پر ہونے والا خودکش حملہ ناکام بنا دیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گرد مارے گئے، تاہم مقابلے کے دوران لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ جامِ شہادت نوش کر گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 21 فروری کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو شدت پسند تنظیم فتنہ الخوارج کے عناصر نے نشانہ بنایا۔ کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی تھی، جن میں علاقے میں خودکش بمبار اور دیگر مسلح عناصر کی موجودگی کی اطلاع تھی۔
بیان کے مطابق بارود سے بھری گاڑی پر سوار خودکش بمبار کو فورسز کے اگلے دستے نے بروقت روک لیا اور اس کے عزائم خاک میں ملا دیے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے کا مقصد بنوں شہر میں داخل ہو کر شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو نشانہ بنانا تھا۔
آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا سراغ لگا کر ان کا محاصرہ کیا گیا، جہاں شدید جھڑپ میں پانچ دہشت گرد مارے گئے۔ تاہم دہشت گردوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی اگلے گروپ کی ایک گاڑی سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اپنی جرات مندانہ قیادت اور اگلے مورچوں سے دستوں کی رہنمائی کے باعث پہچانے جاتے تھے۔ ان کی شہادت کو فورسز کے لیے بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ شدت پسند عناصر رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی افغان سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کر رہے ہیں۔ سیکیورٹی اداروں نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وژن “عزمِ استحکام” کے تحت ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: لیفٹیننٹ کرنل فورسز کے
پڑھیں:
بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کے بحران سے نجات دلانے کے لیے فوری، سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ گیس، بجلی اور پانی کی مسلسل قلت، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی معاشی پالیسیاں عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن چکی ہیں، حکمران طبقہ تاجروں، کسانوں، مزدوروں اور عام شہریوں کو معاشی ریلیف اور سہولیات فرام کرنے میں بے بس ہے۔ ان کیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ہونے والے اضافے نے نہ صرف شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے بلکہ معیشت کو بھی عدم استحکام سے دوچار کر دیا ہے، بازاروں میں سناٹے تاجر بھی پریشان حال ہیں، حکمرانوں کے پاس تاحال ایسی عوام دوست معاشی پالیسی دکھائی نہیں دے رہی جو مہنگائی پر قابو پا سکے اور عام آدمی کو حقیقی سہولت فراہم کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ دعووں اور اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کرے، عوام کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائے اور معاشی استحکام کے لیے بڑے، مؤثر اور دیرپا فیصلے کرے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کا بنیادی مقصد عوام کو باعزت، محفوظ اور خوشحال زندگی فراہم کرنا ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو معیاری تعلیم، بہترین طبی سہولیات، روزگار کے مواقع، معاشی استحکام اور بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائے، عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے نجات دلانے کے لیے مؤثر اور عوام دوست پالیسیاں اختیار کی جائیں، حقیقی جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوتی ہے جب آئین کی بالادستی، قانون کی مساوی حکمرانی اور عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جائے۔