ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر 8 : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے اہم میچ میں بارش کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2026 سب نیوز

کولمبو(آئی پی ایس )آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر8 مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں بارش کا امکان ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سپر 8 مرحلے میں آج بروز ہفتہ کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ شائقین کرکٹ اس مقابلے کو ایک سنسنی خیز میچ قرار دے رہے ہیں، تاہم سری لنکا میں جاری دیگر مقابلوں کی طرح اس میچ پر بھی بارش کا شدید خطرہ منڈلا رہا ہے۔

موسمی پیشگوئی کے ادارے AccuWeather کے مطابق کولمبو میں کل بارش کا 74 فیصد امکان ہے جبکہ تیز ہوائیں چلنے کی بھی پیشگوئی ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے قوانین کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 میچز کے لیے کوئی ریزرو ڈے مختص نہیں کیا گیا۔

اگر بارش کے باعث دونوں ٹیمیں کم از کم فی اننگز 5 اوورز بھی نہ کھیل سکیں تو میچ منسوخ ہوگا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا۔پاکستانی ٹیم میں تبدیلیوں کا بھی امکان ہے۔ فخر زمان، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کی شمولیت متوقع ہے،20 اوورز سیکم کا میچ ہونے پر ٹیم میں شامل کیا جائیگا۔ فخر زمان کو ٹاپ آررڈ میں کھلائے جانیکا امکان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈھاکہ میئرز کے عہدوں پر توجہ، جماعتِ اسلامی کی مقامی حکومت کے انتخابات کی تیاری ڈھاکہ میئرز کے عہدوں پر توجہ، جماعتِ اسلامی کی مقامی حکومت کے انتخابات کی تیاری پی ٹی آئی اتفاق رائے کرلے تو مذاکرات ہو سکتے ہیں، ڈاکٹر طارق فضل اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین بنوں خودکش حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی حافظ گل بہادر سے جا ملے حکومت نے ایک سال میں 10.

6 ارب ڈالر قرض لیا، 13.3 ارب ڈالر ادا کیا بقایاجات کی عدم ادائیگی پر بھارتی ایئر لائن کیلئے بنگلہ دیشی فضائی حدود بند TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا امکان امکان ہے بارش کا

پڑھیں:

ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ؛ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان

اسلام آباد: ملک میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔بجلی صارفین کے لیے ایک بار پھر قیمتوں میں اضافے کا امکان پیدا ہوگیا ہے، کیونکہ نیپرا میں اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کے دوران بجلی ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔سماعت کے دوران سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کے حکام نے بتایا کہ اپریل کے مہینے میں خطے میں جاری جنگ کے اثرات بھی سامنے آئے تھے. جس کے باعث توانائی کے شعبے کو مختلف چیلنجز کا سامنا رہا۔سی پی پی اے کے مطابق اس عرصے کے دوران درآمدی ایل این جی بالکل دستیاب نہیں تھی، تاہم مئی میں ایل این جی کے کنٹریکٹ اور سپاٹ کارگوز موصول ہوئے، جس کے بعد ایل این جی پر چلنے والے پاور پلانٹس کو فعال کیا گیا۔حکام نے نیپرا کو بتایا کہ صنعتی شعبے کے علاوہ تمام صارفین کی کیٹیگریز میں بجلی کی کھپت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ آئندہ 2 ماہ کے لیے ایل این جی کی یومیہ بنیادوں پر پلاننگ مکمل کر لی گئی ہے .تاکہ بجلی کی پیداوار اور ایندھن کی دستیابی کو مؤثر انداز میں برقرار رکھا جا سکے۔سی پی پی اے حکام کا کہنا تھا کہ مئی، جون اور جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں صارفین کو زیادہ بڑے جھٹکوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ ایندھن کی فراہمی اور بجلی کی پیداوار کے حوالے سے ضروری منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
  • خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
  • میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش
  • فیکٹ چیک: تھائی لینڈ کی ویڈیو پاکستانی فوجی افسر سے منسوب کرنے کی بھارتی کوشش ناکام
  • بجٹ میں پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا امکان
  • اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی
  • ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ؛ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان
  • فیفا ورلڈکپ 2026 ، کونسی ٹیم فیورٹ؟، اوپٹا سپر کمپیوٹر نے حیران کن پیشگوئی کردی
  • بجٹ میں کرپٹو کرنسی کے لین دین پر ٹیکس عائد کیے جانے کا امکان
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی